جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
87023185_41409534.jpg


لاہور: ویسٹ انڈیز کرکٹ کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔گیل برائن لارا کے ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ سے محض 12رنز کی دوری پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ورلڈ کپ میں بری پرفارمنس کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا تاہم اب انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

گیل اگست میں بھارت کے خلاف ہونے والی ایک روزہ سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

گیل برائن لارا کے ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ سے محض 12رنز کی دوری پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز برائن لارا نے اپنے کیرئیر میں299 ایک روزہ میچز میں 10ہزار 405 رنز بنائے تھے جبکہ کرس گیل 298 ایک روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے 10ہزار 393رنز بنا رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ایک روزہ میچز کی سیریز 8اگست سے شروع ہو گی۔

https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Sports/5565-1564254000
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Chris should retire..but he only come back for 12 runs record break... which he couldn't get in WC and failed to made 12 runs more..He was not fit in WC..Now easily break B Lara record against India..then again he announce retirement..
 

Thunderstorm

Senator (1k+ posts)
Isse zyada to phir Afridi ka haq bnta hai k 2 ya 3 matches khilaa kr uski 395 ODI wickets ko 400 kiya jaaye aur T20 ki 98 wickets ko 100 kiya jaaske.