جاسوسی کیلئے عمران خان کے گھر بھیجی گئی ڈیوائس کام کیسے کرتی ہے؟

dvc-at-imran-khan.jpg


عمران خان کے گھر کی جاسوسی کا معاملہ، تحریک انصاف جاسوسی کرنے والے ملازم کو سامنے لے آئی جبکہ عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کو معاف کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے ملازم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آ‌یا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ملازم کا کہنا تھا کہ میں جاسوسی کرنے پر شرمندہ ہوں، مجھے ایک ایجنسی نے 50 ہزار روپے دیئے تھے۔ اس حوالے سے چیف آف سٹاف شہباز گل نے مبینہ جاسوسی ڈیوائس بھی دکھائی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ڈیوائس کو بنی گالا میں لگانے کی کوشش کی گئی۔

مبینہ ریکارڈنگ ڈیوائس کو کوریا کی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اور اس کا نام MQU 350 ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کوئی جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والی ڈیوائس نہیں بلکہ ایک منی یو ایس بی ریکارڈر یا ڈیجیٹل وائس ریکارڈر ہے جو ایک مرتبہ چارج کرکے چوبیس گھنٹے تک کام کر سکتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1541163033271345153
اس ریکارڈنگ ڈیوائس کو 25 دنوں تک سٹینڈ بائی پر رکھا جا سکتا ہے۔ اس کیلئے صرف ڈیوائس کو دو گھنٹوں تک چارج کرنا ضروری ہے۔ اس میں 180 MAH بیٹری ہے۔ اور اس میں سپیریئر وائس آپریٹڈ سسٹم لگایا گیا ہے۔ یہ ڈیوائس 8، 16 اور 32 جی بی میمری کے ویرینٹس میں دستیاب ہے۔

اس ڈیوائس کی مدد سے ساٹھ 60 ڈیسی بل تک کی آوازوں کو سنا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 2 افراد کے درمیان عام گفتگو 60 ڈیسی بل پر ہوتی ہے تاہم سرگوشی میں کی جانے والی باتیں 30 ڈیسی بل پر ہوتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1541058318005059585
اس کورین ڈیوائس کو میں موجود USB کی مدد سے اسے کسی کمپیوٹر سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈیوائس صرف اسی وقت کام کرتی ہے جب اسے آواز سنائی دے۔ ڈیوائس کو کمپیوٹر کیساتھ منسلک کرنے کے بعد اس کے سافٹ ویئر میں وقت اور تاریخ درج کی جاتی ہے جس کے بعد اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Enemies of IK are much stronger but Almighty Allah is the best planner but all possible safety measures must be taken. May Almighty Allah protect our leader.
 

ranaji

President (40k+ posts)
جس بھی غدار نے یہ ڈیوائس بھیجی وہی غدار کا بچہ کوئی
explosive
بھی بھیج سکتا تھا ہوسکتا ہے نے بعد میں ایسا ہی کچھ کرنا ہو لیکن اللہ کی زات نے بچا لیا