جاوید لطیف کا انٹرویو شریف خاندان میں اختلافات کی وجہ بن گیا


جاوید لطیف کےانٹرویو نے لیگی رہنماؤں کو برہم کردیا، اس انٹرویو کی وجہ سے شریف برادران میں اختلافات بھی سامنے آگئے،ذرائع کے مطابق ایک طرف شہباز شریف نے پارٹی کو جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس دینے کا حکم دیا ہے تو دوسری جانب نواز شریف نے فوری شوکاز نہ دینے کی ہدایت کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس انٹرویو کی وجہ سے شہبازشریف اور حمزہ شہباز پاکستان مسلم لیگ نون کے اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف سے متنازع انٹرویو پر جاوید لطیف کو شوکازنوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے، لیکن نوازشریف نے ابھی نوٹس جاری نہ کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف سے انٹرویو دینے پر پوچھ گچھ کی جائے اور ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے،پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی جاوید لطیف کے خلاف ہیں اور شوکاز نوٹس کا مطالبہ کررہے ہیں۔

لیگی رہنما جاوید لطیف نے تین روز قبل نجی ٹی وی کوانٹرویو دیا تھا،جس میں جاوید لطیف نے پارٹی سے متعلق کئی انکشاف کئے تھے اور دعویٰ کیا تھا نواز شریف جیل کاٹنے پاکستان آرہے ہیں، اور جب نوازشريف فيصلہ کرليں تو پارٹی صدر بھی مانتے ہيں،اس بار پر شہباز شریف سمیت لیگی قیادت ناراض ہوگئی۔

جاوید لطیف کا انٹرویو کرنے والے نجی ٹی وی کے نمائندے نے انکشاف کیا ہے کہ تین روز قبل جاوید لطیف کے انٹرویو کے بعد شریف برادران میں اختلاف سامنے آگئے ہیں، جاوید لطیف نے مفاہمت کے نام پر شہباز شریف کا نام لیا تھا، انھوں نے نون لیگ میں ذاتیات کی سیاست پرخواجہ آصف کی جانب اشارہ بھی کیا تھا۔

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نون ميں کچھ لوگ اسائنمنٹ پر کام کر رہے ہيں اور ان چار پانچ لوگوں کوپارٹی کے بيانيے کو خراب کرنے کی اسائنمنٹ ملتا ہے،جب بھی تحريک فيصلہ کن مرحلے ميں پہنچتی ہے تو ان ميں سے کوئی رہنماء اٹھ کر نئی بات کرديتا ہے۔ یہ اسائنمنٹ والے وہی لوگ ہيں جو مفاہمت کی بات کرتے ہيں۔

جاوید لطیف نے اسائمنٹ والے رہنماؤں کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ ويسے ہی اندر جانے والا ہوں،ان رہنماؤں کو اسائنمنٹ وہ ہی ديتے ہيں جو آئين اورقانون پر يقين نہيں کرتے،جب تجربہ کار سياستدان بيانيے کو نقصان پہنچائے تو وہ اسائنمنٹ کے بغير ممکن نہيں ہوتا اوراسائنمنٹ والوں کو چوہدری نثار کے انجام سےسبق لینا چاہئے،جب کوئی کہےکہ اصول کی نہيں ذاتيات کی سياست ہورہی ہےتويہ کيا بات ہوئی۔ صرف اصول کی وجہ سے ہی نوازشريف اور پاکستان مسلم لیگ نون مصيبتوں ميں ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Aristo

Minister (2k+ posts)
اصول کی وجہ سے نہی اپنی حرام حوریوں کی وجہ سے ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Asool ki jhang larhnay walay Fake beemari ka bahana bana kar bhaagtay nhi hai.

Coward Corrupt absconder Nawaz Sharif Asool ki wajah say nhi bhaaga balkay woh apni loot maar k bawajood PM bannay ki jhang larh raha hai, jo Pakistan say mohabbat karnay walo ko pasand nhi.