جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کونہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کونہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم


[IMG]



اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کونہیں چھوڑوں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا، اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور ہم پہلی اور دوسری لہر سے کامیابی کے ساتھ نکلے، کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، بھارت کے حالات سب کے سامنے ہیں، بنگلا دیش میں بھی کیسز تیزی سے اوپر جارہے ہیں، بھارت میں کیسز مزید تیزی سے بڑھتے جارہےہیں، وہاں لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، آکسیجن کی کمی ہے، خوش آئند بات ہے کہ پاکستان میں کیسز تیزی سے اوپر نہیں جارہے۔

عید کی پیشگی مبارک باد

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام ایس او پیز پرعمل کریں کہ لاک ڈاؤن نہ کرنا پڑے، لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں، قوم سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے پر عمل کریں، عید کی چھٹیوں میں ماسک لازمی پہنیں اور لوگوں کو کورونا سے بچائیں، وہ قوم کو عید الفطر کی پیشگی مبارک باد دیتے ہیں۔

’لوگوں کے پاس پیسہ آرہا ہے اس لیے گاڑیاں خرید رہے ہیں‘

وزیراعظم نے کہا کہ آج ڈالر 152 روہے پر آگیا ہے جو 160سے اوپر چلا گیا تھا، موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 21 فیصد اور گاڑیوں کی سیل میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے، واضح ہوگیا معیشت درست سمت میں ہے لوگوں کے پاس پیسہ آرہا ہے اس لیے گاڑیاں خرید رہے ہیں۔

’جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کونہیں چھوڑوں گا‘

وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف جھوٹ بول کر باہر چلے گئے ان کے بیٹے باہر ہیں، میں نے بیرون ملک اپنا فلیٹ بیچا اور پیسہ پاکستان لایا لیکن عدالت میں اس کا جواب دیا، اگر نواز شریف نے چوری نہیں کی تو عدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے، عدالتیں آزاد ہیں، اگر آپ بے قصور ہیں توپاکستان آئیں، مریم نواز کے نام پر لندن میں 4 بڑے بڑے محل ہیں، برطانوی وزیراعظم ان گھروں میں نہیں رہ سکتاجن میں ان کے بچےرہ رہےہیں ، جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا، اس بار شریف خاندان کو این آر او نہیں ملے گا۔

خطےمیں پیٹرول کی سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا سب سےبڑامسئلہ مہنگائی ہے، شوکت ترین کو اس لیے لایا کہ وہ مہنگائی میں کمی لانے کے لئے اقدامات کریں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے براہ راست مہنگائی ہوتی ہے، اس لیے خطےمیں اس وقت پیٹرول کی سب سےکم قیمت پاکستان میں ہے، پوری دنیا میں چیزیں مہنگی ہوئی ہیں۔

’شہباز شریف جانے کی نہیں بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں‘

لوگ چھوٹے چور سے تنگ ہوتے ہیں لیکن اس سے قوم تباہ نہیں ہوتی، شہباز شریف جانے کی نہیں بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کے خلاف صرف ایک کیس 7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ہے، اس کے علاوہ دیگر مقدمات بھی ہے، جب ان کو کوئی گھر بنانا ہو یا گاڑی لینی ہو تو پیسے باہر سے آتے ہیں ورنہ ان کی سارئی دولت باہر ہے، نواز شریف کے بیٹے لندن میں اربوں روپے کے گھروں میں رہتے ہیں، پاکستان کی تمام جیلوں میں قید چوروں پر الزامات کی مالیت جمع کریں تو بھی 7 ارب روپے نہیں بنتی، میں اللہ کو جواب دہ ہوں ، مجھے خوف خدا ہے، بے بڑے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔

’شوگر ملز مالکان نے 10 ارب ٹیکس دیا اور 29 ارب کی سبسڈی لی‘

جہانگیر ترین گروپ کی ملقاقات کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے کبھی کسی سے ناانصافی نہیں کی، جب میں مخالف سے انصافی نہیں کرتا تو اپنی پارٹی کے رہنما کے ساتھ کیسے کروں گا، جنہوں نے چینی مہنگی کرکے عوام کو نقصان پہنچایا، حکومت چلی جائے لیکن انہیں این آر او نہیں دوں گا، جتنے بھی طاقتور ہیں ان سب کی شوگر ملز ہیں، ایک روپیہ چینی مہنگی ہوتی ہے تو ان شوگر ملوں کی جیب میں 5 ارب روپیہ چلا جاتا ہے۔ انہوں نے 5 برس میں آج تک 22 ارب روپے ٹیکس دیا ہے، جن میں سے انہیں 12 ارب روپے ری فنڈ اور 29 ارب روپے کی سبسڈی ملی ہے۔ نہ یہ ٹیکس دیتے ہیں اور جب چاہیں چینی مہنگی کرتے رہتے ہیں، یہ وعدہ ہے کہ سارے مافیاز سے کسی سے رعاقیت نہیں ہوگی لیکن کسی سے نانصافی نہیں ہوگی۔

’وزرا اچھا کام نہیں کریں گے تو ٹیم بدلنی پڑے گی‘

وزرا کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیم کے 11کھلاڑی ہوتے ہیں سب سپراسٹار نہیں ہوتے، ٹیم میں کچھ لوگ اچھا کام کرتے ہیں جو اچھا ہوتا وہ سب کو نظر آتا ہے، کئی وزرا بہت اچھا کام کررہے ہیں اور وزرا اچھا کام نہیں کریں گے تو ٹیم بدلنی پڑے گی۔

’جو انتقامی کارروائی کا شور کررہے ہیں وہ عدالت کیوں نہیں جاتے‘

وزیر اعظم نے کہا کہ قبضہ گروپ طاقتور پر ہاتھ نہیں ڈالتے وہ صرف غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں،سابق وزرا، ایم این اے اور ایم پی اے نے بھی زمینوں پر قبضے کیے، ہم نے 21 ہزار ایکڑ قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ہے، جس کی مالیت 27 ارب روپے بنتی ہے، جو انتقامی کارروائی کا شور کررہے ہیں وہ عدالت کیوں نہیں جاتے۔

’سفارتخانوں سے متعلق بات براہ راست نشر نہیں ہونی چاہیےتھی‘

سمندر پار پاکستانی کی جانب سے ایک سفارت کار کی شکایت پر وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں نے ڈپلومیسی کی حدتک زبردست کام کیا ہے، سفارتخانوں سے متعلق جوبات کی وہ براہ راست نشر نہیں ہونی چاہیےتھی، سفارتخانوں سے متعلق جو بھی شکایات ہوں گی وہ پورٹل پردرج کرائی جا سکتی ہے۔

’بھارت 5 اگست کےاقدامات کوواپس نہیں لیتا بات نہیں کریں گے‘

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ممالک کو چین کا خوف ہے، مغربی ممالک نے چین کے مقابلے میں بھارت کو لانے کا فیصلہ کیا،عالمی برادری کو چاہیے کہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے، جب تک بھارت 5 اگست کےاقدامات کوواپس نہیں لیتا بات چیت نہیں کریں گے۔

’سائیکل اور بھینس چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتا‘

وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ بڑا ہوا ہوں۔ کرکٹ کی وجہ سے پوری دنیا دیکھی اور وہاں کا سسٹم دیکھا، دنیا کی تاریخ ہے کہ جو قوم اوپر گئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپر گئی، بہترین معاشرے میں قانون غریب کو تحفظ دیتا ہے، ریاست مدینہ اس لیے عظیم ریاست بنی کیونکہ اس میں قانون سب کے لئے برابر تھا، سائیکل اور بھینس گائے چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتا، جب ملک کاسربراہ اورطاقتورلوگ چوری کرتےہیں توملک تباہ ہوجاتا ہے، ہر سال غریب ملکوں سے ایک ہزار ارب ڈالر چوری ہوکر امیرملکوں میں جاتا ہے۔

نواز شریف دورمیں سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں جسٹس منیر کے ایک فیصلے سے انصاف کا نظام متاثر ہوا، جسٹس منیر نے طاقتور کےحق میں فیصلہ دیا تھا، نواز شریف کےدورمیں سپریم کورٹ پرڈنڈوں سےحملہ کیاگیا اور جج صاحبان بچنے کے لیے بھاگتے رہے، پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کیے بغیرترقی نہیں کرسکتے۔

’مافیاز کا مقابلہ کرکے جیت کر دکھاوَں گا‘

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتے، طاقتور کو قانون کے نیچے لانا ایک جہاد ہے، مافیا کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھارہا ہے، شوگر سمیت دیگر مافیاز نہیں چاہتے کہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہو۔ مافیاز کا مقابلے کرکے جیت کر دکھاوَں گا۔
 
Last edited by a moderator:

Worldtronic

Senator (1k+ posts)
Khan Sahib, there is a lot of other cases against other families.
For example; Chaudhary family, few months before Nab closed the case because 20y old.
This of your statement clearly mentioned that you have personal issue with Sharif family.
With Sharif family should see other cases. In Panama there is total 395 nominees, but we did not see any words by you in last 3y.
2nd name General Asim (pizza fame); How you can accept their statement without proper investigation, only because he belongs to powerful institution ?
There is no single words from him for property don Malik Riaz.
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
پھر بڑکیں۔ عملی اقدامات ٹکے کہ نہیں مگر صرف باتیں کروالو خان صاحب سے

جب عدالتوں کا پتا ہے کہ وہ شریف خاندان کی جیب میں ہیں تو اس طرح کی باتیں عوام کو سبز باغ دکھانے کہ مترادف ہیں
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
If the caption of the post is true, then it is very unbecoming of a prime minister to get personal with someone due to a personal grudge.
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
Khan Sahib, there is a lot of other cases against other families.
For example; Chaudhary family, few months before Nab closed the case because 20y old.
This of your statement clearly mentioned that you have personal issue with Sharif family.
With Sharif family should see other cases. In Panama there is total 395 nominees, but we did not see any words by you in last 3y.
2nd name General Asim (pizza fame); How you can accept their statement without proper investigation, only because he belongs to powerful institution ?
There is no single words from him for property don Malik Riaz.
Dear, 487 billion rupees of corrupt money and 100,000 kanals of urban land have been recovered in three years and the process is ongoing. All those who held this land or who stole these billions were surely some of the most powerful people in our society and he can't have personal issues with them all. He has fired a number of his own ministers, advisors, and party officeholders. Jahangir Tareen owns a very powerful group of 40 lawmakers and would have been worth gold for his bid for reelection but he did not even spare him. He could be the only politician, who could send 20 of his lawmakers packing after senate elections in the last KPK term. The fact is that his government is standing on a borrowed majority of 5 and who doesn't know the might of the establishment. In this scenario, it would be foolish of him to get fired before even lifting a finger. His honesty should be judged on what he can and is allowed to. Those who go unchecked would have to wait a couple of years before he goes for them too.
And one last thing. Why expect him to be a textbook hero and instead, not expecting his limitations in the system which is needed to be fought slowly and wisely, step by step.
I am rather happy to have a PM who is moving in the right direction even if not at 100% because we have seen the worst.
 
Last edited:

Worldtronic

Senator (1k+ posts)
Dear, 487 billion rupees of corrupt money and 100,000 kanals of urban land have been recovered in three years and the process is ongoing. All those who held this land or who stole these billions were surely some of the most powerful people in our society and he can't have personal issues with them all. He has fired a number of his own ministers, advisors, and party officeholders. Jahangir Tareen owns a very powerful group of 40 lawmakers and would have been worth gold for his bid for reelection but he did not even spare him. He could be the only politician, who could send 20 of his lawmakers packing after senate elections in the last KPK term. The fact is that his government is standing on a borrowed majority of 5 and who doesn't know the might of the establishment. In this scenario, it would be foolish of him to get fired before even lifting a finger. His honesty should be judged on what he can and is allowed to. Those who go unchecked would have to wait a couple of years before he goes for them too.

He has fired a number of his own ministers, advisors, and party officeholders.
How many Minsters fired and punished...???
For Medicine's price increase and Petroleum Minster ?
Sugar , Wheat , Cotton ?????
How many cases and how many fired... just look like chaddy change... ? ? ?
He is using single sentance nahi choroon ga , NRO nahi doon ga.
Khan sahib nahi doo, but please do something for common man.
Your Govt performance in front of us, we are agricultural country now need to import every thing.
 

The wizard

MPA (400+ posts)
If the caption of the post is true, then it is very unbecoming of a prime minister to get personal with someone due to a personal grudge.
I don't think so there is anything like that actually khan ko pata Jo punjab pr hakomat kry ga wo Pakistan pr hakomat kry ga isliye khan punjab k Bry politicians k pechy hai dosra zardari k hoty howay ppp kabhi iqtadar mai nahi a skti
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
He has fired a number of his own ministers, advisors, and party officeholders.
How many Minsters fired and punished...???
For Medicine's price increase and Petroleum Minster ?
Sugar , Wheat , Cotton ?????
How many cases and how many fired... just look like chaddy change... ? ? ?
He is using single sentance nahi choroon ga , NRO nahi doon ga.
Khan sahib nahi doo, but please do something for common man.
Your Govt performance in front of us, we are agricultural country now need to import every thing.
Have you seen the rural areas ? People are building big houses everywhere on land which could have been used for agricultural. If we have to import everything then it is because agricultural land is being slowly eroded in favour of fancy housing.
 

peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)
’جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کونہیں چھوڑوں گا‘
یہ شریف مافیاز پاکستان کے لئے ناسور بن چکا ھے ملک اور قوم کی ترقی کے لئے سیاست سے اس کرپٹ خاندان کا خاتمہ بہت ضروری ھے لیکن سسٹم میں موجود چند کالی بھیڑیں اس خاندان کا خاتمہ نہیں چاہتی جسکا نتیجہ لازماً پاکستان کو نقصان پہنچے گا