ججز اور وزرا اگر دو تین دن جیل میں رہیں گے تو انہیں مشکلات کا اندازہ ہو گا

2islamabadjailhighcourt.jpg

ایک قیدی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کو اڈیالہ جیل میں بااثر قیدیوں سے متعلق لکھے خط پر سماعت ہوئی۔ جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کابینہ ممبر اور ججز بھی اگر دو دو تین تین دن جیل رہیں تو سمجھ سکیں گے کہ یہ کتنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر میڈیا کو جیلوں میں قیدیوں تک رسائی اور انٹرویوز کی اجازت دی جائے تو اس میں کیا خرابی ہے؟

دوران سماعت ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق نے بتایا کہ بغیر کسی فزیکل پرابلم کے بااثر قیدی اڈیالہ جیل کے اسپتال میں رہ رہے ہیں، وزیر صاحبہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے، اڈیالہ جیل میں شکایت کا نظام فعال نہیں ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے سے سپریڈنٹ جیل بھکر اور اڈیالہ آگاہ ہی نہیں تھے۔

ڈی جی ہیومن رائٹس نے کہا کہ ہم جب بھی وزٹ کرتے ہیں اس سے قبل ہر چیز ٹھیک کر دی جاتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا، ہم نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ جیل اتھارٹیز نے درحقیقت کوئی کام نہیں کیا، دو ہزار کی جگہ پانچ ہزار سے زیادہ قیدی اڈیالہ جیل میں رکھے گئے ہیں۔

عدالت نے ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق کو اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی سوسائٹی کی گورننس کو دیکھنا ہو تو ان کی جیلوں کا جائزہ لینا چاہیے، جو باہر طاقت ور ہے جیل کے اندر بھی طاقت ور ہے ، جیل کے اندر کرپشن کا جو الزام ہے یہ کیسے ٹھیک ہو گا؟

جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ جیلوں کے اندر کوئی رول آف لا نہیں، با اثر اور عام قیدی میں بھی تفریق ہے، چیف جسٹس نے ڈائریکٹر انسانی حقوق کو ہدایت کی کہ آپ نے جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو ختم کرنا ہے، دیکھ لیں جیسے کراچی میں ہوا ہے جہاں قیدی ہسپتال کرائے پر لیکر رہ رہے تھے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے تجویز دی کہ ہائیکورٹ کے کسی معزز جج کو بھی جیل کا دورہ کرنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کبھی جیل گئے ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے جواب دیا کہ جیل ٹرائل کے لیے جاتا رہا ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جیل ٹرائل کے لیے نہیں، کبھی قیدی بن کر جیل گئے ہیں؟ کابینہ ممبر اور ججز بھی اگر دو دو تین تین دن جیل رہیں تو سمجھ سکیں گے کہ یہ کتنا مشکل ہوتا ہے،عدالت کس کو کہے کہ وہ تین چار دن جیل میں جا کر گزارے؟ اگر میڈیا کو جیلوں میں قیدیوں تک رسائی اور انٹرویوز کی اجازت دی جائے تو اس میں کیا خرابی ہے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا کیوں نا کریں کابینہ ممبر دو دو تین تین دن جیل رہیں پتہ چلے جیل میں کیا چل رہا ہے، اسی طرح کیوں نا ہم بھی دو دو تین تین دن رہیں تاکہ پتہ تو چلے جیل میں کیا ہو رہا ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

کیا چیف جسٹس پاکستان کو ایک دن کیلئے جیل میں نہیں ڈالا جا سکتا؟ نواز شریف اپنے غنڈوں سمیت سپریم کورٹ پر حملہ ہونے سے قبل
۱۹۹۷