جرمنی الیکشن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کو شکست

angl1l1.jpg


ڈیڑھ دہائی سے زیادہ عرصے تک جرمنی پر حکمرانی کرنے والی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت عام انتخابات میں شکست سے دوچار ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین 196 نشستیں لے سکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16 سال تک جرمنی پر حکومت کرنے والی چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین نے عام انتخابات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے اور 24 اعشاریہ ایک فیصد کامیابی کے تناسب کے ساتھ ایک سو چھیانوے سیٹیں لے سکی ہے۔

جب کہ کانٹے دار مقابلے کے بعد جرمنی کے عام انتخابات 2021 میں کامیاب ہونے والی حریف جماعت سوشل ڈیموکریٹس نے 25 اعشاریہ 7 فیصد کامیابی کے تناسب کے ساتھ 205 نشستیں حاصل کی ہیں۔

Clipboard44.jpg


اس کے مقابلے میں ایک اور جماعت گرین نے 14 اعشاریہ8 فیصد ووٹ حاصل کیے اور بڑی دونوں جماعتوں کے بعد تیسرے نمبر پر رہی ہے اور حیران کن طور پر 118 سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی ۔

ایف ڈی پی اور اے ایف ڈی نے بالترتیب 92 اور 83 سیٹیں حاصل کیں جبکہ ڈائی لنک 39 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اب سوشل ڈیموکریٹس کو حکومت بنانے کیلئے اتحاد کی ضرورت پڑے گی۔

جرمن معاملات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جب تک نئی حکومت تشکیل نہیں پاتی تب تک انجیلا مرکل بطور چانسلر اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی مگر اس میں بھی ابھی کافی وقت درکار ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن 2017 میں انجیلا مرکل کی جماعت نے 246 سیٹیں حاصل کی تھیں اور کولیشن حکومت تشکیل دی تھی۔ انجیلا مرکل 2005 سے جرمن چانسلر ہیں