جعلی مقدموں اور ویڈیوز کی دھمکی کے سوا کوئی حکومتی حکمت عملی نہیں،اسد عمر

4asadumarmklgtanqeed.jpg


سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی عدم استحکام کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں 6ارب ڈالر کمی ہوئی ہے، حکومت کے پاس دھمکیوں کے سوا کوئی حکمت عملی نہیں۔

سابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پچھلے دو ماہ کے سیاسی عدم استحکام سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر، یعنی 35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسدعمر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے مطابق اس حکومت کا شرح سود کا فیصلہ قوم پر دن دہاڑے ڈاکا ہے۔ سوائے جعلی مقدموں اور جعلی وڈیوز کی دھمکی کے کوئی حکومتی حکمت عملی نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1522092061062840320
یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں سے قبل غیرملکی قرضوں اوردیگر آفیشل ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں37کروڑ70لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی جس کے سبب زرمبادلہ کے ذخائر17ارب ڈالرکی سطح سے نیچے گر کر16ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق 23اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر17ارب4کروڑ50لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 16 ارب66 کروڑ82لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اس دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر32کروڑ80لاکھ ڈالر کی کمی سے 10ارب55 کروڑ 82لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب 11کروڑ ڈالر کی سطح پر رہے۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا...انہوں نے بھی تو کچھ عرصہ اور حکومت میں رہنا ہے تو اتنی کم مدت کے لیے
حکمت عملی پر ٹائم ضایع کیوں کریں…..شہباز با عیش کوش کہ حکومت دوبارہ نیست. ?
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Noon leak is notorious for dirty politics.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#