جماعت اسلامی کی ٹرانس جینڈرایکٹ کے خلاف 10 لاکھ ویڈیوز اور تصاویر کی مہم

transi1h1h11.jpg


ٹرانس جینڈرپرسنز ایکٹ 2018 کے خلاف ترامیم پیش کرنے والے جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے اس ایکٹ کے خلاف 10 لاکھ ویڈیوز وتصاویراپ لوڈ کرنے کی اپیل کردی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے ٹوئٹر پیغام میں اس ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی کاوشوں کو تاریخی ایکٹیوٹی قراردیا, انہوں نے لکھا کہ یہ آپ لوگوں کی تاریخی ایکٹیوٹی تھی جس کی وجہ سے حکومت نے ایکٹ کی خرابیاں کو مانا, اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسری دفعہ اس ایکٹ کے خلاف رائے دی کہ یہ اسلام اور قرآن وسنت سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بل کو 2 ہفتوں کے اندراصلاح کے بعد پیش کیے جانےکا ذکرکرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ ایک کامیابی اور کارنامہ ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک سازش بھی ہورہی ہے ،حکومت چاہتی ہے کہ کاسمیٹک اور چھوٹی چھوٹی ترامیم کرلیں لیکن اصل خرابی کی جڑ کو رہنے دیں۔

سینیٹرمشتاق احمد نے علماء اور خطباء کوپیغام دیا کہ سازش کو ناکام بنانے کے لیے آپ لوگوں نے جمعہ کے خطبہ میں ہرمسجد، ہرمنبر، ہر محراب سے ٹرانس جینڈرایکٹ کے خلاف بات کرنی ہے اور عوام کو شعوروآگاہی دینی ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے عوام خصوصاً نوجوانوں کو بھی جمعہ کی نماز کے بعد ہرمسجد کے سامنے مظاہرہ کرنے کاپیغام دیا اور ہدایت کی کہ غیرسیاسی مظاہرے میں ٹرانس جینڈرایکٹ کے خلاف بینرز، پلے کارڈز، نعرے اوراصلاح کے لیے مطالبے کیے جائیں۔

انہوں نے عوام سے ان مظاہروں کی ویڈیوز اورتصاویربنا کراپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی.انہوں نے مزیدکہا کہ خطبہ جمعہ میں اس ایکٹ کے خلاف بات اور مساجد کے باہر مظاہروں کے علاوہ تیسرا ٹارگٹ اسی روزاس ایکٹ کے خلاف 10 لاکھ ویڈیووتصاویراپ لوڈ کرنا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ سوشل میڈیاایکٹوسٹ، یوٹیوبرز، کی بورڈ واریئرز، اسلام پسند نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اس ٹارگٹ کو حاصل کریں ، آپ یہ کرسکتے ہیں، آگے بڑھیں اورجدوجہد کریں۔

ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف ترمیم کا معاملہ وفاقی شرعی عدالت میں زیرسماعت ہے,اسلامی نظریاتی کونسل نے دوروزقبل اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ایکٹ کوغیرشرعی قرار دیتے ہوئے موجودہ ایکٹ کا جائزہ لینےکے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

سی آئی آئی نے اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں موجودہ قانون کا تفصیلی جائزہ لے تاکہ اس مسئلے کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے جامع قانون سازی کی جاسکے۔

سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی اجلاس میں سینیٹر مشتاق نے ٹرانسجینڈر ترمیمی بل 2021 پر ترامیم پیش کی تھیں, جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے تجویز پیش کی کہ کوئی جنس تبدیلی کیلئےنادراکےپاس جائے تو میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے۔

سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ اس قانون پر چند اعتراضات ہیں کچھ ترامیم لایا ہوں اس قانون میں آپ نے اختیار دیا کہ جینڈر تبدیل کرے، 30ہزار لوگوں نے جینڈر تبدیل کرنے کیلئےنادرا کو درخواست دی اگر کوئی جنس تبدیلی کیلئے نادرا پاس جائے تو میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون سے قانونِ وراثت پر اثر پڑ رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ جب قانون بن رہاتھاتب اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےلی گئی؟ جس پر سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے نہیں لی گئی تھی۔

وزارت انسانی حقوق کی جانب سے ترامیم کی مخالفت کی گئی۔ وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس قانون کو نہ چھیڑا جائے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے ترامیم کی حمایت جب کہ خواجہ سرا نمائندگان نے مخالفت کی۔

transi1h1h11.jpg
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
یہ مہم تو پھر بلاول زلیل داری کھسر ے
حنا پرویزبٹ کھسرے انجمن کھسر ے اور ثنا کتے کا بچہ کھسرے اور الماس بوبی کے ساتھ زیادتی ہوگی
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye munafiq JI bas Yaheeh karti rehay gi.L faraq parna ha is se..Zulam ke poray nizam ke Khalaf nikalo..Shar ke tree ke chand pattay tornay se kia ho ga?Jab tak jar nahi kato gey..shar ka tree phal deta rehay ga.JI ab Munafiqat se bahir nikalay..
 

Thunderstorm

Senator (1k+ posts)
Ye munafiq JI bas Yaheeh karti rehay gi.L faraq parna ha is se..Zulam ke poray nizam ke Khalaf nikalo..Shar ke tree ke chand pattay tornay se kia ho ga?Jab tak jar nahi kato gey..shar ka tree phal deta rehay ga.JI ab Munafiqat se bahir nikalay..
To kya kre? PTI k saath mil kr system change krne niklay jo khud is bill ko act bnaane me aage aage rahi hai?