جمہوریت جتنی حرام کے پیسوں کے اثر رسوخ سے باہر ہوگی اتنی طاقتور ہوگی،اسدعمر

11asadumarharmpaisa.jpg

وفاقی وزیر اسد عمر نے عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے نمبر گیم پر اہم دعویٰ کرکے اپوزیشن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت کو نمبرز پورے کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپوزیشن کو 172 ارکان کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قانون کی بالادستی اور اختلاف رائے پر یقین رکھتی ہے اس لیے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ گئی ہے، ہمارا ماننا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام میں تسلسل ہونا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1505919660281188354
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کیس پاکستان کے سیاسی مستقبل پر بہت زیادہ اثرات چھوڑے گا،ہر کوئی چاہتا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہر قسم کے غیر آئینی و غیر اخلاقی اقدام سے پاک ہو،اس کیلئے ضروری ہے کہ جمہوریت حرام پیسوں سے پاک ہو، کیونکہ حرام پیسے جمہوریت کو کمزور کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک فضا بنی ہوئی ہے،ایسا کہاں ہوتا ہے کہ ووٹ کسی اور کے نام پر لیا جائے اور پھر اسے فروخت کرکے حرام پیسہ کمایا جائے اور بعد میں اسی پیسے کے کچھ حصے کو خر چ کرکے دوبارہ ایوان میں پہنچ جاؤ۔

اپوزیشن ایوان میں 126 ارکان کے نمبرز پورے کرلے ہم انہیں مان جائیں گے، کیونکہ ہمیں نمبرز پورے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔