جمہوریت کی بہتری کیلئے حکومت کا مینڈیٹ چوری کرنا شامل ہے:ارشاد بھٹی

shehbaz-ss-and-irshad-khan.jpg


معروف صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے موجودہ حکومت کے اقدامات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک و قوم اور جمہوریت کی بہتری کیلئے جو بڑے بڑے کام کیے ہیں ان میں مینڈیٹ چوری کرنا شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارشاد بھٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات میں باپ کو وزیراعظم اور بیٹے کو وزیراعلٰی بنانا، نوازشریف، اسحق ڈارکو پاسپورٹ جاری کرنا بھی شامل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1516071647249199111
ان کا کہنا تھا کہ اپنے کرپشن کیسوں پر تفتیش کرتےافسروں کو تبدیل کرنا، مہنگائی میں اضافہ کرنا اور توشہ خانہ تحائف کا سراغ لگانا بھی اس حکومت کے کاموں میں شامل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1516094985308979207
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا عمران خان کےشروع کردہ ڈیم کا معائنہ، شہبازشریف کا میٹرو میں سفر، لنگر خانے ختم لنگر خانےشروع، ہفتہ کی چھٹی نہیں ہوگی، ہفتے کی چھٹی ہوگی اور تنخواہیں بڑھاؤں یا نہ بڑھاؤں یہ بھی وہ کام ہیں جو شہباز شریف نے بطور وزیراعظم کیے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1516142333376356354
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

چور کا اور کام کیا ہے؟؟ یہ خاندان تو مسجدوں کی ٹوٹیاں چوری کرنے سے باز نہیں آتا . انکا ماننا ہے کہ لوہا جہاں بھی ہے وہ ہمارا ہے بھلے مسجدوں میں ٹوٹیوں کی شکل میں ہو یا مندروں میں دروازوں کی کنڈیوں کی شکل میں ہو، اسے چوری کرنا انکا مذہبی فریضہ ہے


امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #