جنرل باجوہ کی فیملی کے گوشوارے لیک کرنے والے متعدد افسران واہلکار گرفتار

سارے منصوبے کا گرفتار کیے گئے افراد کے لیپ ٹاپس، موبائل فونز کے فرانزک کروانے کے بعد پتہ چلا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور خاندان کے افراد کے انکم ٹیکس گوشواروں کی دستاویزات لیک ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آئی) کے 13 جبکہ ڈپٹی کمشنر ان لیڈ ریونیو کے 2 افسران کوسے پوچھ گچھ کے بعد انکوائری کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے مزید 3 افسران کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

انکم ٹیکس گوشوارے لیک کرنے پر ابتدائی انکوائری کے بعد گرفتار کیے گئے افراد میں انسپکٹر صابر، ارسلان، شعیب، سپراوائزر شہزاد نیاز، فرحان گلزار، محمد شہزاد، کلرک وقاص، عاشق اور منیر شامل ہیں جنہیں ابتدائی انکوائری کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔


ذرائع کے مطابق سارے منصوبے کا گرفتار کیے گئے افراد کے لیپ ٹاپس، موبائل فونز کے فرانزک کروانے کے بعد پتہ چلا، گرفتار کیے گئے افسران میں ڈپٹی کمشنر ظہور احمد اور عاطف وڑائچ بھی شامل ہیں۔ آرمی چیف وخاندان کے دیگر افراد کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تصاویر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کے ڈپٹی کمشنر کا اکائونٹ لاگ ان کرنے کے بعد کمپیوٹر سے حاصل کی گئیں۔ کمشنر، چیف کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر لاہور سے بھی مزید تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان افسران کو بھی اپنے عہدے سے ہٹایا جائے گا کیونکہ ٹیکس گوشوارے لیک ہونے کی ذمہ داری ان افسران پر بھی عائد ہوتی ہے۔

گرفتار کیے گئے افسران و اہلکاروں سے اسلام آباد ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں تحقیقات کی جا رہی ہیں اور آئی ٹی ماہرین کی معاونت سے ایف بی آر کی تحقیقاتی ٹیم ڈیٹا بیس کا بھی جائزہ لے رہی ہے جبکہ ایف بی آر نے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف وڑائچ اور ظہور احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مبینہ طور پر ان کے لاگ ان اور پاس ورڈ کو استعمال کر کے ڈیٹا لیک کیا گیا ہے۔ تحقیقات انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کے تحت ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور خاندان کے افراد کے انکم ٹیکس گوشواروں کی دستاویزات ایک ویب سائٹ پر شائع کی گئ تھیں جس کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی وزیر خزانہ طارق پاشا کو ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کا آئین اور قانون انکم ٹیکس معلومات کی مکمل رازداری کا حق دیتا ہے۔
9%D9%81%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D9%81%D8%B3%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%B1%D8%B1%D8%B9%D8%B3%D8%AA.jpg
 

yaar 20

MPA (400+ posts)
کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ۔ حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے اور کس سے حاصل کرنا ہے۔؟؟
اصل میں یہ ھمارے بیانئے کو جعلی اس لئے کہ رھے ھیں کیونکہ انہی لوگوں سے تو آزادی حاصل کرنے کی بات ہو رہی ہے ۔جو ہم سب کو باری باری ننگا کرکے اس قوم کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کررہے ھیں اور جو ہر قانون سے مبرا ہ
ہیں۔۔۔
 
Last edited:

Citizen X

President (40k+ posts)
Just shows the level of justice and rule of law in this country. Ex Prime Minister is shot 3 times, senator is kidnapped and tortured and now weeks and months have passed and a simple FIR cannot be registered.

While people who leaked this dictators records are instantly picked up and arrested. No FIR needed.