جنگ اخبار کی خبر جھوٹی ثابت؟پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی پارٹی چھوڑنے کی تردید

sahibzada-mehbob-sultan-geo.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی صاحبزادہ محمدمحبوب سلطان نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے، یہ خبر نجی ادارے جیو نیوز کی جانب سے دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہوں نے خود سے منسوب پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی۔

انہوں نے اپنےبیان میں کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور اللہ نے چاہا تو آگے بھی کھڑا رہوں گے، مجھ سے منسوب خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میرے چچا صاحبزادہ نذیر سلطان کی تیمارداری کیلئے سیاسی رہنما گھر آتے رہتےہیں ، ان ملاقاتوں کا موجودہ سیاسی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ۔

https://twitter.com/x/status/1503307248076042253
واضح رہے کہ آج کے جنگ اخبار میں مقصود اعوان نامی رپورٹر سے منسوب کرکے ایک خبر چلائی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکمران جماعت کے منحرف ہونے والے 33اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں۔

خبرمیں دعویٰ کیا گیا کہ ان اراکین میں راجا ریاض، نصر اللہ دریشک، ریاض فتیانہ،احمد حسین ڈیہڑ اور صاحبزادہ محمد محبوب سلطان سمیت اہم رہنماشامل ہیں۔اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے کہا جن اراکین کے خبر میں نام شامل تھے

جب سردار نصراللہ دریشک اور ریاض فتیانہ نے رپورٹر سے تصدیق چاہی تو پتہ چلا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی فہرست والی فیک نیوز اس نے فائل نہیں کی بلکہ یہ ڈیسک پر تیار ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1502961155777699841
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جنگ و جیو نیوز کی کوئی خبر جھوٹی ثابت ہوئی ہو، اس سے قبل جیو نیوز کی جانب سےایک خبر نشر کی گئی تھی جس میں ن لیگ و پیپلزپارٹی میں ق لیگ کو وزارت اعلی پنجاب دینے سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا۔

تاہم اس خبر کے پھیلنے کے تھوڑی دیر بعد ہی مسلم لیگ ن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ شاہدخاقان عباسی نے جیو نیوز ہی کے پروگرام میں شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تردید کردی تھی۔