جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہینگے

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
ہاں تلخئ ایام ابھی اور بڑھے گی
ہاں اہل ستم مشق ستم کرتے رہیں گے

سب سے پہلے تو عاطف کا اور تمام دوستوں کا شکریہ جن کی کاوشوں سے عمر قید سے رہائ ملی

احسان میرے دل پہ تمہارا ہے دوستو
یہ دل تمہارے پیار کا مارا ہے دوستو

قصور مجھ سے یہ سرزد ہوگیا کہ میں نے ایک ماڈ پر اس شبہ کا اظہار کیا کہ اسے فوج کی ایما پر بھرتی کیا گیا ہے- کیونکہ فوج سے متعلق ہر تھریڈ پر وہ نہ صرف موجود ہوتا ہے بلکہ اپنی رائے بھی دے رہا ہوتا ہے- بس اس قصور کی پاداش میں مستقل بین کر دیا گیا- اس بین نے میرے گمان پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے، کیونکہ سیاستدان تو بڑے دل والے ہوتے ہیں اور ہر طرح کی تنقید اور اختلاف برداشت کرتے ہیں اور اس کا سیاسی جواب دیتےہیں- لیکن اتنی زودرنج وہی مخلوق ہوتی ہے جو خود کو مقدس گائے سمجھتی ہے- ایسی گایوں کو مشورہ ہے کہ وہ ہندوستان چلی جائیں وہاں گایوں کی پرستش ہوتی ورنہ ہم پاکستانی تو گائے کے تکے بنا کر کھاتے ہیں

عدیل صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے انصاف کیا اور رہائ دلائ- ویسے سوچنے کی بات یہ کہ ایک ماڈ اتنا طاقتور کیسے ہوگیا جس کے سامنے وسیم بھائ بھی بے بس نظر آئے اور معاملات کو عدیل تک جانا پڑا ؟ ہیں جی ؟ کچھ دال میں کالا نہیں لگ رہا؟ فائزہ اور عبدالرحمن کے خلاف اس فورم پر کیا کچھ نہیں کہا گیا لیکن ان دونوں نے ذاتی بنیاد پر کسی کو مستقل بین نہیں کیا

اب کچھ باتیں عاطف کی تھریڈ پر کمنٹس کے بارے میں۔ ایک محترم دوست نے فرمایا کہ کیونکہ فورم کمرشل بنیاد پر چلایا جاتا ہےاس لئے کچھ باتوں اور ممبرز کو، جن سے فورم کے بزنس کو خطرہ ہو بین کر دیا جاتا ہے۔ عدیل کھل کر بتائیں کہ کیا مجبوری ہے اور کس کا دباؤ ہے ان پر- ہم تمام ممبران چاہے جس پارٹی سے بھی تعلق رکھتے ہوں عدیل کے ساتھ کھڑے ہونگے اور ہر دباؤ برداشت کرنے میں عدیل کی مدد کرینگے

پی ٹی آئ سے تعلق رکھنے والے ایک دوست نے کہا کہ عمران و نواز پر چاہے تنقید کی جائے مگر فوج پر تنقید نہیں کرنا چاہئے- پیارے بھائ آپکی بات بجا، فوج ہماری سر آنکھوں پر- لیکن ذرا یہ فرمائیے کہ عمران و نواز پر کیوں تنقید روا ہے؟ اس لئے نا کہ وہ سیاست میں ہیں اور سیاست تو نام ہی اختلاف، تنقید اور رواداری کا ہے تو جناب فوج اگر اپنے کام سے کام رکھے تو اس پر کوئ تنقید نہیں ہوگی لیکن اگر فوج سیاست میں ملوث ہو تو پھر وہ بھی ایک پارٹی بن گئ اور اسکی پالیسیوں پر بھی تنقید ہوگی- دوسری بات آپ نے یہ کہی کہ ہر ایرا غیرا فوج پر تنقید شروع کردیتا ہے تو پیارے بھائ جب فوج ہر ایرے غیرے کی زمینوں پر قبضہ کرکے وہاں ڈیفنس سوسائٹیاں، شاہین کمپلکس اور بحریہ ٹاؤن بنانے لگے گی اور رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں گھٹنوں گھٹنوں اتر جائیگی تو ہر ایرا غیرا تنقید تو کرے گا- - فوج چاہتی ہے کہ وہ سیاست اور بزنس بھی کرے لیکن نہ کوئ سیاسی مخالفت ہو اور نہ کوئ کاروباری رقابت تو آپ ہی فرمائیے یہ روش کس قدر حق بجانب ہے

جتنے ممبر بھی یہاں فوج پر تنقید کرتے ہیں وہ فوج کے دشمن نہیں بلکہ ہم سب صدق دل سے اصلاح احوال چاہتے ہیں- ہم چاہتے ہیں کہ فوج اپنی پروفیشنل سرگرمیوں پر توجہ رکھے تاکہ ہمیں دوسرا مشرقی پاکستان جیسا المیہ نہ دیکھنا پڑے- ابھی جب فوج نے خالص پروفییشنل انداز میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائ کی تو یہاں ہر ممبر نے اسکی حمایت کی

آخر میں فراز کی ایک نظم پیش خدمت ہے

میرا قلم نہیں کردار اس محافظ کا
جو اپنے شہر کو محصور کرکے ناز کرے
میرا قلم نہیں کاسئہ کسی گداگر کا
جوغاصبوں کو دعاؤں سے سرفراز کرے
میرا قلم نہیں تسبیح اس مبلغ کی
جو بندگی کا بھی ہر دم حساب رکھتا ہے
میرا قلم نہیں میزان ایسے عادل کی
جو اپنے چہرے پہ دوھرا نقاب رکھتا ہے
میرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی
میرا قلم تو عدالت میرے ضمیر کی ہے
اسی لئیے جو بھی لکھا تپاک جاں سےلکھا
جبھی تو لوچ کماں کا زبان تیر کی ہے
 
Last edited by a moderator:

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)


واہ رے بھائی جی - آپ نے درست کہا ہے


ہم ان فوجیوں کی انتہائی قدر کرتے ہیں جو سیاست سے الگ رہ کر ملکی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں اور ان فوجیوں سے سخت نفرت کرتے ہیں جو وردی پہن کر امور ریاست میں ملوث ہوتے ہیں، عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالتے ہیں اور رات کی سیاہی میں اقتدار پر قبضہ کرتے ہیں


ملک چلانا فوج کا نہیں عوام کے منتخب نمایندؤں کا حق ہے. فوج کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے اور اپنے سول حاکموں کے احکامات بجا لانا ہے. ملک کا آئین اور فوج کا حلف انہیں ملکی معاملات میں دخل دینے اور سیاست میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دیتے ہیں


فوج کے کالے کرتوتوں کا ذکر کرنا فوج کو گالی دینا یا بدنام کرنا ہرگز نہیں ہے. فوج کو جس چیز کا کریڈٹ جاتا ہے اسے وہ کریڈٹ ہر حال میں دینا چاہئیے اور جہاں فوج ڈس کریڈٹ ہوتی ہے وہاں ڈس کریڈٹ کرنا چاہئیے تاکہ فوج مستقبل میں وہ پرانی غلطیاں نہ دہرائے اور ان غلطیوں کا ازالہ کر سکے

4j8cqe.jpg




 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
محترم واہ رے بھائی اور باوا بھائی

واپسی پر خوش آمدید اور ترقیوں کیلئے دعا

خود سمیت ہر دوست کے لئے عرض ہے کہ اگر تو نیت سیکھنے کی ہو تو یہاں کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں لیکن جو دوست یہاں سکھانے کا زعم لے کر اترتے ہیں وہ ہمیشہ مشکلات کا شکار رہیں گے۔

گذارش ہے کہ سب پر تنقید کریں، ماڈز کو ڈسکس نہ کیا کریں کیونکہ وہ دونوں اطراف سے مجبور ہوتے ہیں، نہ جواب دے سکتے ہیں نہ ہی پوزیشن کلئیر سکتے ہیں، اسلئے اپنا غصہ ایسے نکال دیتے ہیں۔ ہم یہاں شغل یا اپنے کتھارسس کے لئے آتے ہیں اور ماڈز کو ڈسکس کرنے بیٹھ جاتے ہیں جو کسی قدر غیر اخلاقی بھی ہے۔

باقی اس فورم کو اپنی بیوی کی طرح سمجھیں یعنی اپنی کھیتی، جس میں جیسے چاہو داخل ہوجاو
(bigsmile)
 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
محترم واہ رے بھائی اور باوا بھائی

واپسی پر خوش آمدید اور ترقیوں کیلئے دعا

خود سمیت ہر دوست کے لئے عرض ہے کہ اگر تو نیت سیکھنے کی ہو تو یہاں کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں لیکن جو دوست یہاں سکھانے کا زعم لے کر اترتے ہیں وہ ہمیشہ مشکلات کا شکار رہیں گے۔

گذارش ہے کہ سب پر تنقید کریں، ماڈز کو ڈسکس نہ کیا کریں کیونکہ وہ دونوں اطراف سے مجبور ہوتے ہیں، نہ جواب دے سکتے ہیں نہ ہی پوزیشن کلئیر سکتے ہیں، اسلئے اپنا غصہ ایسے نکال دیتے ہیں۔ ہم یہاں شغل یا اپنے کتھارسس کے لئے آتے ہیں اور ماڈز کو ڈسکس کرنے بیٹھ جاتے ہیں جو کسی قدر غیر اخلاقی بھی ہے۔

باقی اس فورم کو اپنی بیوی کی طرح سمجھیں یعنی اپنی کھیتی، جس میں جیسے چاہو داخل ہوجاو
(bigsmile)



عاطف بھائی


واپسی پر خوش آمددید کہنے کا اور دعاؤں اور نیک تمناؤں کا بہت بہت شکریہ


کیا اب شادی کو بھول جائیں اور جو ہار ایک مدت سے شادی پر پہننے کیلیے جیب میں ڈالے پھرتے ہیں، اسے نکال کر پھینک دیں

:lol:


 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
واہ رے بھائی اور باوا جی کو رہائی مبارک ، آپ دونوں کے لیے اکراس دہ بورڈ آواز اٹھائی گئی اور عدیل صاحب کا شکریہ کہ اس نے انصاف کے تقاضے پورے کے

ایک اور چیز جس کی حقیقت بیان کرنا ضروری ہے ، ہم میں اکثر دوست فوج پر تنقید کرتیں ہے اس کے سیاسی رول کی وجہ سے ، لیکن ہمارا ٹارگٹ گنتی کے چند جرنیل ہوتے ہے جو اپنی طاقت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتیں ہے ... فوج کا ہر سپاہی جو عرض وطن کے لیے اپنا خون قربان کرتا ہے ہماری آنکھوں کا تارا اور ہیرو ہے

وہ سارے جوان اور افسر جو سرحدوں اور قبائلی علاقوں میں دشمن سے صف آزما ہے ، ان کے خلاف لکھنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہے ، وہ اپنا خون بہا رہے ہیں اس ارض وطن کے لیے ، اور خون سے قیمتی کیا شے ہو سکتی ہے

لیکن جب ایک آمر کے دستار کے واسطے سب کے شہرگ پر تلوار رکھیں گے تو پھر جمہور کے قافلے بغاوت کا علم بلند کریں گے
 
Last edited:

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)

عاطف بھائی


واپسی پر خوش آمددید کہنے کا اور دعاؤں اور نیک تمناؤں کا بہت بہت شکریہ


کیا اب شادی کو بھول جائیں اور جو ہار ایک مدت سے شادی پر پہننے کیلیے جیب میں ڈالے پھرتے ہیں، اسے نکال کر پھینک دیں

:lol:



باوا جی اسی رہائی کی خوشی میں ایک بار پھر بوٹ چاٹنے والی فوٹو ہو جائے. تا کہ ہمیں بھی اطمینان ہو کہ آپ کی رہائی کسی معافی نامے کا نتیجہ نہیں

:)
 

v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
ager democracy corruption nepotism kerny ka name hay to hum esi democracy ko nahi manty ..ager democracy kay name per loot mar land mafia bhatta mafia target killing ho gi to esi democracy ko awam our pak afwaj muazhamat karian gy esi democracy ko raza rabbani kay ansu b nahi rook pain gay

mulk khokhla hoo raha ho zardari iss ki aik aik eint ukhar k lay ker ja raha hoo our peechay hadioun ka dahancha b na choora ho to esi jahmooriyat ko hum nahi paksitnai awam nahi manty

ager iss jamhooriyat ki aar mian asif ali zardari our altaf hussian mufhamat ki aar main karachi ko lodnon kay thorugh controll kary ga our bay gunnah logun ki target killing kariway gay to esi jahmooryat nahi qboul k zardari our altaf don ban kr mulk chalian

ager non leage punjab ki mqm ban ker model town kay baygunnah lgoun epr glioun marr kay shaheed kar day gi our mukhlif siyasi aprty kay worker ko sahheed kernay silsla shuru ker day to esi jahmooriyat per pakistan kay awam karoooor baar ****** bhejty hian

nandi pur sy lay ker solar plant tak metro sy lay ker mangla power scam tak corruption kay niay records banty rahaingy to esi jahmoriat nahi qaboul


esi jahmooriayt nahi chiay jiss misn hosptials kay andar bachay rats choay katny sy mar jian lekin badhasha slamat ko apni anna ki taskeen k liay metro bus our orange metro train banani hi zaroori hoo to esi jahmooriyat nahi chiay


in sub harktoun our akrtorun kay bawjoud rooty hoooo k fouj army kion aa jati take over ker leti hay hay to brother army shouq sy iqtdar per qabza nahi kerti mulk bachnay k liay ussya aana perta hay k mulk default state na ban jiay in ki harktoun our karotoun sy











 
Last edited:

v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
being a PTI supporter we well come wahreh
[FONT=Tahoma, Calibri, Verdana, Geneva, sans-serif, Jameel Noori Nastaleeq] [/FONT][FONT=Tahoma, Calibri, Verdana, Geneva, sans-serif, Jameel Noori Nastaleeq]in this forum .hope k wo decent language use kariangy .daleel ka jawab daleel sy dia jiay ga na k galum glouch sy .we well come his healthy criticism [/FONT][FONT=Tahoma, Calibri, Verdana, Geneva, sans-serif, Jameel Noori Nastaleeq][/FONT]​
[FONT=Tahoma, Calibri, Verdana, Geneva, sans-serif, Jameel Noori Nastaleeq][/FONT]​
 

MashraQi Larka

Minister (2k+ posts)
جو خود کو مقدس گائے سمجھتی ہے- ایسی گایوں کو مشورہ ہے کہ وہ ہندوستان چلی جائیں وہاں گایوں کی پرستش ہوتی ورنہ ہم پاکستانی تو گائے کے تکے بنا کر کھاتے ہیں

ہاہاہا اچھا ہے اچھا ہے
 

khandimagi

Minister (2k+ posts)
2Q==


آواز،،کی رہائی کے اس پر مسرت موقعہ پر جناب عدیل کو یہ یاد آجانا چاہئے کہ
محترم نواب سہراب صاحب کو بھی کچھ ایسے ہی الزا م میں بین کیا گیا تھا،
عدیل صاحب پر کوئی دباؤ نہ ہوتو ،،انہیں بھی بین سے نکال کر شکریہ کا موقعہ دیں
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Welcome back janab :)

Admin se meri request hai Sohrab ko bhee rehayee de dain.

Jesay Hukumat-e-Pakistan Eid pe qaideeyon ki sazain kam kartee hai ... wesay he app Moharram k maheenay ki nisbat se Nawab Sahab ko azad kar dain to ap ki ain ghain fay qaf nawazish ho gee :)
 

Annie

Moderator
ویلکم بیک واہ رہ صاحب ، چلیں آپکو یہ تو پتا ہے نہ کس کے ہاتھوں قید ہوۓ ،
:(..ہمیں کسی نے بتایا بھی نہ تھا کے وہ ظالم کون تھا جس نے ہماری گرفتاری کی تھی،
یہ مسٹری ہی رہی ،
خیر جانے دیں میں عاطف کی اس بات سے اتفاق کروں گی کے اسطرح کسی ماڈ کو ڈسکسس نہیں کرنا چاہئیے ، انکو بنیفٹ آف ڈاوٹ دیں کے وہ نۓ ہیں ، اور میرا نہیں خیال کے وہ ممبرز سے یا فورم کے ماحول سے ابھی واقف ہوۓ ہونگے ،
(bigsmile)' آھستہ آہستہ سب کو جاننے سمجھنے لگ جائیں گے ، اس لیے 'چیئر اپ '
 

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
مان لی آپ کی بات کہ آجکے بعد کسی ماڈ کو ڈسکس نہیں کرینگے- لیکن ماڈ کو بھی تو اپنا فوکس نفاذ قانون پر ہی رکھنا چاہئیے- اگر ماڈ بطور ماڈ ہی کسی پوسٹ پر سیاسی تبصرے کر رہے ہوں تو کوئ نہ کوئ ممبر تو انہیں جواب دے ہی دیگا- ماڈز کو چاہئے کہ وہ اپنی موجودگی کا احساس دلائے بغیر ہی موجود رہیں

محترم واہ رے بھائی اور باوا بھائی

واپسی پر خوش آمدید اور ترقیوں کیلئے دعا

خود سمیت ہر دوست کے لئے عرض ہے کہ اگر تو نیت سیکھنے کی ہو تو یہاں کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں لیکن جو دوست یہاں سکھانے کا زعم لے کر اترتے ہیں وہ ہمیشہ مشکلات کا شکار رہیں گے۔

گذارش ہے کہ سب پر تنقید کریں، ماڈز کو ڈسکس نہ کیا کریں کیونکہ وہ دونوں اطراف سے مجبور ہوتے ہیں، نہ جواب دے سکتے ہیں نہ ہی پوزیشن کلئیر سکتے ہیں، اسلئے اپنا غصہ ایسے نکال دیتے ہیں۔ ہم یہاں شغل یا اپنے کتھارسس کے لئے آتے ہیں اور ماڈز کو ڈسکس کرنے بیٹھ جاتے ہیں جو کسی قدر غیر اخلاقی بھی ہے۔

باقی اس فورم کو اپنی بیوی کی طرح سمجھیں یعنی اپنی کھیتی، جس میں جیسے چاہو داخل ہوجاو
(bigsmile)
 

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
یار چودھری کے بارے میں اس تھریڈ پر ہم نے کافی سخت الفاظ استعمال کیے ، خاص کر پٹوار خانے والوں نے جس میں, میں خود بھی شامل ہو ، اب چونکہ معاملہ رفع دفع ہو چکا ہے ، تو کسی قسم کی دل آزاری پر چودھری صاحب سے معافی کے طلب گار اور آئندہ اس کو انڈر ڈسکشن نہیں لائے گے ..امید ہے چودھری صاحب بھی لاٹھی کا استعمال کم کریں گے
 

tarzanfaridi

Minister (2k+ posts)
مان لی آپ کی بات کہ آجکے بعد کسی ماڈ کو ڈسکس نہیں کرینگے- لیکن ماڈ کو بھی تو اپنا فوکس نفاذ قانون پر ہی رکھنا چاہئیے- اگر ماڈ بطور ماڈ ہی کسی پوسٹ پر سیاسی تبصرے کر رہے ہوں تو کوئ نہ کوئ ممبر تو انہیں جواب دے ہی دیگا- ماڈز کو چاہئے کہ وہ اپنی موجودگی کا احساس دلائے بغیر ہی موجود رہیں

Sahi kaha aap nay, Nawazada Nusrullah farmatay thay kay;

"Humaisha Hum say kahtay ho kay neechay rukh nazar apni
Tum un say kuon nhn kahtay kay nikleen na ayyaan ho kur"

Wou yeh shair parthay thay armay generals kay khilaaf aur yahan mod pur fit aata hay.
 

Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)
واہ رے اور باوا. ویلکم بیک.
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پاے کیوں


اس مختصر قصہ زندان پہ فوجی کرامت ہی یاد آئ. بینظیر کے دور میں لال حویلی سے کلاشنکوف برآمد کرا کر شیخ رشید کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی. رد عمل میں اسی دن اعجازالحق نے بھی کلاشنکوف لہرا دی. فوراً" دھر لیا گیا. لیکن سابق چیف کے فرزند ہونے کے ناطے اگلے دن ہی رہائی ہو گئی.
اسی طرح کی فوری گو غیر فوجی رہائی آپ دونوں کو مبارک.
 

khandimagi

Minister (2k+ posts)
ویلکم بیک واہ رہ صاحب ، چلیں آپکو یہ تو پتا ہے نہ کس کے ہاتھوں قید ہوۓ ،
:(..ہمیں کسی نے بتایا بھی نہ تھا کے وہ ظالم کون تھا جس نے ہماری گرفتاری کی تھی،
یہ مسٹری ہی رہی ،
خیر جانے دیں میں عاطف کی اس بات سے اتفاق کروں گی کے اسطرح کسی ماڈ کو ڈسکسس نہیں کرنا چاہئیے ، انکو بنیفٹ آف ڈاوٹ دیں کے وہ نۓ ہیں ، اور میرا نہیں خیال کے وہ ممبرز سے یا فورم کے ماحول سے ابھی واقف ہوۓ ہونگے ،
(bigsmile)' آھستہ آہستہ سب کو جاننے سمجھنے لگ جائیں گے ، اس لیے 'چیئر اپ '


ارے جنابہ گرفتار بھی ہوئیں اور رہا بھی کردی گئیں؟
کس نے کی فورم پر یہ ،،ڈبل،،بے وقوفی؟؟؟
حد ہے
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

رد عمل میں اسی دن اعجازالحق نے بھی کلاشنکوف لہرا دی. فوراً" دھر لیا گیا. لیکن سابق چیف کے فرزند ہونے کے ناطے اگلے دن ہی رہائی ہو گئی.
اسی طرح کی فوری گو غیر فوجی رہائی آپ دونوں کو مبارک.

سرجی! ریکارڈ میں تھوڑی سی تصحیح کی اجازت چاہوں گا کہ چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر اور مردِ مومن مردِ حق کے اس بہادر سپوت نے پرچہ درج ہوتے ہی مقامی اخباری نمائیندوں کو ایمرجنسی میں بُلا کر زرد رنگت اور پھولی سانسوں کے دوران بیان دیا تھا کہ میں نے اصلی نہیں بلکہ پلاسٹک کی نقلی کلاشنکوف لہرائی تھی، تفتیش شروع ہوئی اور پوچھا گیا کہ اچھا وہ نقلی کلاشنکوف کہاں ہے تس پر یہ مردِ جری آن کی آن بڑھیوں / ترکھانوں سے ایک لکڑی کی کلاشنکوف بنوا کر آزادی کا خواہشمند ہوا، تفتیش کاروں نے نیا کٹا کھول دیا کہ آپ نے تو پلاسٹک کی کلاشنکوف کہی تھی یہ تو لکڑی کی ہے۔ موصوف کا منافقانہ ماضی اور خون کے اثر سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کمزور یاداشت کا بہانہ بنا کرکس کس طرح گڑگڑا کر اور آنسو بہا کر رہائی ملی، لیکن آپ کی بات درست ہے کہ جلد رہائی کے پیچھے بھی فوجی کارن فلیکس کی طاقت تھی۔
 

Khubaib Alam

Minister (2k+ posts)
Ap dono ko rihaae mubarak..g Han army ko apni defined lines pe he kaam krna chahye, mgr yahan even is forum pe kuch Tat poonjiye aise bhi hen jo din raat Raheel sharif ko awazen lgaate rehte hen k aao take over kro.. i think constitution is sacred, aise logon ko ban hona chahye, ulta ban democrats ho rhe hen