جو نوازشریف کے ساتھ ہوا وہی عمران خان کے ساتھ ہوگا،لطیف کھوسہ

11latigfkhosanawazimrana%5D.jpg

عمران خان نے جو بویا وہی کاٹنا پڑے گا، جو میاں محمد نوازشریف کے ساتھ کیا گیا وہی ان کےساتھ بھی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی وسابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے جو بویا وہی کاٹنا پڑے گا، جو میاں محمد نوازشریف کے ساتھ کیا گیا وہی ان کےساتھ بھی ہو گا۔ سابق وزیراعظم عمران خان میاں محمد نوازشریف کے خلاف کیس لے کر خود سپریم کورٹ گئے تھے جس پر سپریم کورٹ نے کہا تھا کہا میاں محمد نوازشریف صادق وامین نہیں رہے۔اور پھر جب میاں نوازشریف پارٹی قائد بنے تو کہا گیا پارلیمنٹیرین نہیں ہیں تو عہدہ بھی نہیں رکھ سکتے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا ہے کہ عمران خان نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں، انہوں نے 351 کمپنیز اور 34 غیرملکیوں نے غیرقانونی طور پر ممنوعہ فنڈنگ کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ثاقب نثار صاحب نے صادق وامین کا فتویٰ دیا تھا لیکن عمران خان نے جو بویا وہ کاٹنا پڑے گا۔


پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر گزشتہ روز لطیف کھوسہ کی جانب سے ردعمل میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عمران خان پر پابندی لگانے کی مخالفت کرتا ہوں، میری ذاتی رائے کے مطابق کسی بھی شخص کو نااہل یا پارٹی کو کالعدم قرار دینا درست نہیں، سیاستدانوں کو عدالتوں کے پاس جانے کے بجائے پارلیمان میں اپنے مسائل اور معاملات خود طے کرنے چاہئیں۔ آرٹیکل 62 ،63 میں کچھ شقوں پر اعتراض تھا ، تب میاں محمد نواز شریف نہیں مانے اور آج میاں محمد نواز شریف ان ہی شقوں کو ختم نہ کرنے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

ان کا عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی یہی کہتے ہیں کہ آئیں مل کر بیٹھیں ورنہ آپ بھی خمیازہ بھگتیں گے۔ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو پاکستان تحریک انصاف نے متنازع بنانے کی کوشش کی، فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی نے فارن اور ممنوعہ فنڈنگ کی ہے، عمران خان کے جمع کروائے گئے سرٹیفیکیٹ غلط قرار اور پاکستان تحریک انصاف کے بے نامی اکاؤنٹس بھی سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کو ہٹانے اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور کہا ہے کہ اگر ہمارے دونوں مطالبات مان لیے گئے تو ہم پنجاب اور اور کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہیں جبکہ سینئر پی پی رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف آج کے پی کے اورپنجاب اسمبلی کو تحلیل کرے ہم کل عام انتخابات کا اعلان کر دیں گے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ان کا عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی یہی کہتے ہیں کہ آئیں مل کر بیٹھیں ورنہ آپ بھی خمیازہ بھگتیں گے۔

یہ بلیک میلنگ کر رہے ہیں اور کچھ نہیں ۔۔۔ عمران کو نااھل تم تو کیا تمھارا باپ امریکہ اور باجوہ بھی نہیں کر سکتے کیونکہ عمران نے کوئی اثاثے نہیں چھپائے۔۔۔ پارٹی کے اثاثے ذاتی اثاثے نہیں ہوتے جاہل ٹکلے وکیل۔۔۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
you don't know the reality of dengue brothers. Their money doesn't help them. They don't even join the janazas of their loved ones, killed several lovers by throwing them in kilns and even electrocuted their brother abbas.
 

chacha jani

Chief Minister (5k+ posts)
Saadey Paisey tey Kaddo? Imran khan nu tey assi Paypal naal apni marzi naal dittey ney. Noorey ney tey chori ketey nay!