جہانگیر ترین کا جہازکس طرف جائے گا؟'عمران کا لاڈلہ پن ختم ہوچکا'تجزیہ کار

jkt-khan-pti.jpg


جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان منیب فاروق کے سوال پر تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ جہانگیرترین اثرورسوخ رکھتے ہیں مگر وہ کس طرف جائیں گے اس کا تعین اس بات سے ہو گا کہ انہیں اب کس طرف جانے کیلئے ہدایات یا اشارہ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے کیا کرنا ہے یہ فیصلہ ان کو سنایا جائے گا۔

مہربخاری نے کہا کہ جہانگیرترین کی سیاست میں انویسٹمنٹ بہت زیادہ ہو چکی ہے اس لے اب نہیں وہاں فٹ کیا جائے گا جہاں ان کا درست طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔ تاکہ کوئی ایسی جگہ جہاں ان کے سیاسی مفادات کا بھی بچاؤ ہو سکے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں پلانٹ کرنے والوں کے بھی معاملات چلتے رہیں۔


تجزیہ کار فہدحسین نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ جلدی فیصلہ ہو پائے گا کیونکہ ابھی تک وہ یہ دکھا رہے ہیں کہ نااہلی کے باوجود وہ ابھی تک ایک اہم کھلاڑی کے طور پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے انصار عباسی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر جو اپنا سیاست میں اہم کردار سمجھتے ہیں وہ ان کا استعمال کریں گے مگر اس وقت کیا حالات ہوں گے یہ اس بات پر منحصر ہے۔

انصار عباسی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا لاڈلہ پن ختم ہوچکا البتہ ابھی غیر جانبداری قائم ہے، حکومت کی اہلیت کے سنجیدہ ایشوز سامنے آگئے اس کے پاس ڈیلیور کرنے کیلئے کچھ نہیں، پاکستان میں جب بھی مدت ختم ہورہی ہو تو قیاس آرائیاں بڑھ جاتی ہیں، سیاسی استحکام یا عدم استحکام کا تعلق بھی اسی سے ہوتا ہے۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
یوتھیوں نے تو اب ھسپتالوں سے علاج کروانا بھی چھوڑ دیا۔
کہتے ھیں ڈاکٹر آپریشن کے بہانے تبدیلی والا کیڑا نکال دیتا ھے
Har siasatdaan bikta hai buss qeemat sahi honi chhayye, party is irrelevant. JO NAHI BIKTA WOH SIASATDAAN NAHI LEADER HOTA HAI, AUR PAKISTAN MAIN JINNAH KAY BAD AGAR KOI LEADER AYA HAI TO WO الحمداللہ IMRAN KHAN HAI
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
یوتھیوں نے تو اب ھسپتالوں سے علاج کروانا بھی چھوڑ دیا۔
کہتے ھیں ڈاکٹر آپریشن کے بہانے تبدیلی والا کیڑا نکال دیتا ھے
اسی لیے نوتھیے بھی چمونوں کا علاج نہیں کرواتے کہ کہیں بُوٹ ہاتھ نہ کھینچ لیں
 

ranaji

President (40k+ posts)
اگر الیکشن سے پہلے قدرت کا فیصلہ ہوگیا جہانگیر ترین کا جہاز کریش ہوگیا اور وہ مرگیا تو پھر کیا پالستان کی سیاست ختم ہو جائے گی