جہانگیر ترین کے پاس شاندار موقع تھا عمران خان کو شرمندہ کرنے کا: ارشاد بھٹی

irshad-bhati.jpg


جسٹس وجیہ الدین کا الزام۔ عمران خان چیلنج کرینگے، ارشاد بھٹی

جسٹس وجیہ الدین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر الزامات اور پھر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں سینیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی سے پوچھا گیا۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود چیلنج کرنے کا کہا ہے، کیونکہ ہتک عزت کا دعویٰ کوئی ارشاد بھٹی یا کوئی اور تو نہیں کرسکتا،ہاں وزیراعظم کی طرف سے چیلنج کیا جاسکتا ہے، وزیراطلاعات نے بھی عمران خان کی طرف سے دعویٰ کیا،کیونکہ وہ خود تو عدالت جا نہیں سکتے۔


ارشاد بھٹی نے کہا کہ جسٹس اور عمران خان کے درمیان کون صحیح ہے وہ بات الگ ہے جہانگیر ترین صاحب واضح طور پر تردید کرچکے ہیں کہ وہ پارٹی کی فنڈنگ تو کرتے رہے لیکن ذاتی اخراجات نہیں اٹھائے،جہانگیر ترین وہ ہی ہیں جو حکومت سے ناراض ہیں، عمران خان کے رویئے سے دکھی ہیں، ان کیخلاف شوکر کمیشن کی رپورٹ آچکی ہے اور فراڈ منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر درج ہیں۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کہہ چکے ہیں میرا جہاز چلا عمران خان وزیراعظم بنے، میرا جہاز چلا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی، جو مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو ٹھراتے ہیں، جو حکومت کیخلاف گروپ بھی بناچکے ہیں،جو مبینہ طور پر نواز شریف اور پیپلز پارٹی سے بھی رابطے میں ہیں، اور حکومت پر تنقید سے بھی نہیں چکتے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس بڑا سنہری موقع تھا کہ وہ عمران خان کو شرمندہ کرتے،یا نیا پنڈورا باکس کھول دیتے الزام لگادیتے،لیکن انہوں نے تردید کی ہے،لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کب چیلنج کرتے ہیں یا یہ مقدمہ بہت لمبا تو نہیں چلے گا یا بغیر نتیجہ تو ہی نہیں چلے گا،میں چاہتا ہوں کہ یہ کیس باقاعدہ چلے اور جج صاحب ثبوت پیش کریں۔