جہنم لائین

zain10

Senator (1k+ posts)
جہنم لائین


۔

کوئٹہ سطح سمندر سے تقریبا ساڑھے پانچ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔ کوئٹہ سے چلنے والی ٹرین جب "آبِ گُم" اسٹیشن پہنچتی ہے تو پینتالیس درجے کے زاوئے کی ڈھلان اترتی ہے اور ساڑھے پانچ ہزار فٹ کی بلندی سے ساڑھے سترہ سو فٹ تک نیچے آجاتی ہے۔ بولان کے پہاڑی سلسلے میں یہ ڈھلان اترتے ہوئے ٹرین کی رفتار بے قابو ہونے کا شدید خطرہ ہوتا ہے، اس لئے اس مقام پر چار جگہ ہائی ویز پر بنی "رن وے ریمپ" کی طرح "کینٹ سائڈنگ" بنائی گئی ہیں، تاکہ اگر ٹرین بے قابو ہوجائے تو کانٹے والا فورا کانٹا بدل کر ٹرین کا رُخ اس کینٹ سائڈنگ کی طرف موڑ دے، جو بے قابو ٹرین کو مین پٹری سے ہٹا کر اس کینٹ سائڈنگ نامی پٹری پر ڈال دے۔
۔
مقامی زبان میں اس کینٹ سائڈنگ کو "جہنم لائین" کہا جاتا ہے۔ یعنی وہ لائین جو بے قابو ٹرین سے مین لائین کو اور شہری آبادی کو بچانے کیلئے بنائی گئی ہو۔ کانٹے والے یا سگنل کنٹرولر کو معلوم ہوتا ہے کہ کب ٹرین بے قابو ہورہی ہے، کب اُس کی رفتار غیر معمولی طور پر بڑھی ہوئی معلوم ہورہی ہے اور کب اُس کا حادثے سے بچنا ناممکن ہوچکا ہے۔ لہذا وہ فورا اُسے "جہنم لائین" پر ڈال کر مین لائین اور شہر کو بچا لیتا ہے۔
۔
ہمارے ملک میں ایسی بہت سے بے قابو ٹرینیں ہیں جنہیں مین لائین کی بجائے "جہنم لائین" پر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ لیکن افسوس کہ ہمارے سگنل کنڑولر بضد ہیں کہ ان بے قابو ٹرینوں کو مین لائین پر ہی چلایا جائے، چاہے یہ شہریوں کو روندتی رہیں اور شہروں میں دندناتی رہیں۔ کالعدم قرار دیئے جانے کے باوجود یہ بے قابو ٹرینیں کبھی ملک کے دارالحکومت میں ریلی نکالتی نظر آتی ہیں، خود نسل کشی میں ملوث ہونے کے باوجود ایک دوسرے ملک میں ہونے والی نسل کشی پر احتجاج کرتی نظر آتی ہیں، کبھی ہم ان بے قابو ٹرینوں کو اپنی اسمبلیوں میں بٹھا دیتے ہیں، کبھی ہم ٹی وی پر ان کے انٹرویو دکھا دیتے ہیں، کبھی ان ٹرینوں کے انجن ڈرائیور کوئٹہ شہر میں سرکاری سیکیورٹی کے ساتھ شنٹنگ کرتے نظر آتے ہیں اور کبھی سوشل میڈیا پر ان بے قابو ٹرینوں میں تکفیری رسالے، مجلے اور اخبار بیچنے والے تکفیری اخبار فروش اپنے پیج بنا کر اعلان کرتے نظر آتے ہیں کہ ہم تو مین لائین پر ہی چلیں گے۔
۔
پاکستان کی مین لائین اور ہمارے شہروں کو ان تکفیری بے قابو ٹرینوں سے محفوظ بنانا ہے تو انہیں "جہنم لائین" پر ڈالنا ہوگا۔ انہیں مین لائین پر چلانا یا مین سٹریم کرنا اپنے ملک کو "جہنم لائین" پر ڈالنے کے مترادف ہے۔
۔


 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
Killing of innocent hazaras don’t concern pm niazi and his worshippers on this forum as it does not involve Nawaz Maryam bilawal etc but rather concern our mighty establishment hence pti stays away from these topics.