جی ایچ کیو کا گیٹ نمبر 4 ہمیشہ کیلئے بند؟ انصار عباسی کا تجزیہ

ansar-abbasi-GHQ-gate-4.jpg


انصار عباسی کا کہنا ہے کہ نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے سب سے بڑا چیلنج فوج کی کھوئی ساکھ بحال کرنا ہوگا اور اس کیلئے انہیں زبان زد عام و خاص سیاست دانوں کیلئے جی ایچ کیو کا گیٹ نمبر چار بند کرنا ہوگا۔

سینئر تحقیقاتی صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کا اپنے ادارے کو سیاست سے دور رکھنا وہ اقدام ہے جس کی ملک کو اشد ضرورت ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی ماضی کی تمام بالواسطہ یا بلاواسطہ مداخلتیں ناکام رہی ہیں اور ان کی وجہ سے پاکستان کی صورتحال بد سے بد تر ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا مختلف سیاسی پروجیکٹ شروع کیے گئے اور ان میں تازہ ترین عمران خان پروجیکٹ تھا۔ لیکن ان میں سے کوئی منصوبہ بھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا جبکہ تازہ ترین منصوبہ تو ایسا ناکام ہوا کہ جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔

ان کا ماننا ہے کہ ان ناکامیوں سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت تھی لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ماضی میں چال چلتے ہوئے پسپائی اختیار کی گئی لیکن ملک میں ایسا کوئی پائیدار فیصلہ کبھی نہیں ہوا کہ جس سے ادارہ سیاست سے دُور رہ سکے۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے غلطیوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ مثبت اقدام کے ساتھ اپنا کیریئر ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے خود حال ہی میں اعلان کیا کہ فوج نے گزشتہ سال فروری میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ سیاست میں مداخلت، سیاسی جماعتوں کو بنانے یا توڑنے اور سویلین حکومتوں کے خاتمے کی ماضی کی روش ختم کرے گی۔

حالیہ مہینوں کے دوران عمران خان اور ان کی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے موجودہ حکومت ختم کرنے اور جلد الیکشن کرانے کیلئے دباؤ ڈالنے کے باوجود جنرل باجوہ کے تحت اسٹیبلشمنٹ نے متعدد مرتبہ اصرار کیا کہ ادارہ غیر سیاسی ہو چکا ہے اور کسی صورت ماضی کی غلطی کو نہیں دہرائے گا۔

انصار عباسی کے مطابق اب حالات کا انحصار جنرل عاصم منیر پر ہے جو 29 نومبر کو ادارے کی کمان سنبھالیں گے۔ بحیثیت آرمی چیف ان کے عہدے کی مدت تین سال ہے اور اس طرح ان کے پاس زبردست موقع ہے کہ وہ ادارے کے اُس فیصلے پر سختی سے عمل کرائیں جو اس نے خود حال ہی میں کیا ہے۔
ان کا اپنے تجزیے میں کہنا ہے کہ عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ آرمی چیف کی تبدیلی سے فوج کی سمت بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس سے معاملات سیاست زدہ ہوتے ہیں اور پورے سسٹم کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہائیوں پرانی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے یقیناً کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہوگی لیکن آرمی چیف کا کردار بہت اہم ہے اور وہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کی سوچ کو تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ آئین کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

انصار عباسی نے کہا فوجی اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ سے ہی طاقتور رہی ہے کیونکہ اس کے پاس پاک فوج کے ادارے کی طاقت ہے۔ ماضی میں اس طاقت کی وجہ سے آرمی چیفس ڈگمگا گئے جس سے فوج نے بالواسطہ یا بلا واسطہ مداخلت کی اور ہر ایک کا انجام ناکامی کی صورت میں سامنے آیا اور آج اسی وجہ سے پاکستان کو کئی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت یا فوجی اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر سیاسی جوڑ توڑ کرنا دونوں، نہ صرف سسٹم، ادارے اور آئینی بالادستی کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ ملک کیلئے بھی نقصان دہ ہیں۔ اب وقت آ چکا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دوبارہ نہ دہرائی جائیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
انہوں نے کہا مختلف سیاسی پروجیکٹ شروع کیے گئے اور ان میں تازہ ترین عمران خان پروجیکٹ تھا۔ لیکن ان میں سے کوئی منصوبہ بھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا جبکہ تازہ ترین منصوبہ تو ایسا ناکام ہوا کہ جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔
?????


اس ملاں کو خاکسار نے رئیس المنافقین کا لقب کچھ سوچ سمجھ کر ہی دیا تھا

مارچ کے مہینے سے اس نے قسمیں کھا کھا کر یہ رٹ لگائی ہوئی تھی کہ عمران خان کی حکومت کے ہٹانے میں جنرل باجوہ اور فوج کا کسی قسم کا کوئی کردار نہیں تھا . سیاسی لوگوں کی جانب سے یہ تبدیلی خالصتاً عدم اعتماد کے نتیجے میں عمل میں آئی

اور اوپر ملاحظہ کریں آج کیا کہہ رہا ہے . یہ منافق ہی نہیں سخت ترین جھوٹا بھی ہے



 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
jo gate number 4 kay band honey ki khabrein de rahey hain sub se pahley yehi udher ponchey hotey hain
 

Diabetes

MPA (400+ posts)
اس ملک پے حکومت عوام کی ہونی چاہیۓ ، لیکن اس پے حکومت صرف اور صرف فوج نے کی ، کبھی براہ راست مارشل لا کے ذریعے تو کبھی نواز، زرداری اور عمران کے ذریعے، اگر سیاستدانوں نے حکومت کرنی ھے تو انہیں خود گیٹ نمبر ۴ کا دروازہ بند کرنا ھوگا، باقی رہ گیا انصار عباسی یہ تو خود گیٹ نمبر ۴ کا ماؤتھ پیس ھے، جو انہوں نے کہا، یہاں آکر بول دیا
 

Niazbrohi

Senator (1k+ posts)
انصار عاسی نے جی ایچ کیو کا گیٹ نمبر 4 ہمیشہ کیلئے بند کر کے چابی اپنی ------- میں سِیل کردی
 

such786

Senator (1k+ posts)
لو جی اب وہی بول رہا جس نے اپنی منجھی گیٹ نمبر 4کے سامنے ڈالی ہوئ تھی