حارث رؤف نےکیچ ڈراپ کرنے پرساتھی کھلاڑی کوتھپڑ جڑدیا،سوشل میڈیا پرسخت ردعمل

12%DA%BE%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D9%BE%D8%A7%D8%B1.jpg

لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نےساتھ کھلاڑی کامران غلام کو کیچ چھوڑنے پر تھپڑ رسید کردیا، معاملے پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران حارث رؤف کی گیند پر نوجوان کھلاڑی کامران غلام نے پشاور زلمی کے بلے باز حضرت اللہ زازئی کیچ چھوڑ دیا ، کچھ دیر بعد حارث رؤف کے وکٹ لینے پر مبارکباد ینے کیلئے آنے والے کامران غلام کو حارث رؤف سے ایک زوردار تھپڑ پڑا تاہم کامران غلام نے غصہ کیے بغیر انہیں ہنستے ہوئے مبارکباد دی۔


سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو آگ کی طرح پھیلی جس کےبعد ٹویٹر صارفین نے حارث رؤف کی اس حرکت کو سخت ناپسند کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک فین پیج پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تھپڑ مارنے کے بعد حارث رؤف کا رویہ یہ ثابت کرتا ہے کہ انہوں نے تھپڑ مذاق میں نہیں مارا بلکہ اپنے برے رویے کی وجہ سےمارا، ان پر ایک میچ کی پابندی کے ساتھ ساتھ جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1495800150282981384
صحافی و کالم نگار عمار احمد عباسی نے حارث رؤف کی اس حرکت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سپورٹس مین سپرٹ نہیں ہے، کوئی بھی فیلڈر کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا، کامران نے بھی اپنی طرف سے پوری کوشش کی مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

https://twitter.com/x/status/1495802450443395072
اسپورٹس جرنلسٹ احتشام الحق نے اس بحث کو دھیما کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ کہانی کو واضح ہونے دیں، حارث کا یہ تھپڑ مذاق بھی ہوسکتا ہے کیونکہ یہ سب آپس میں اچھے دوست ہیں، میں حارث رؤف کو جانتا ہوں وہ اتنےنیچ نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھر بھی اگر حارث رؤف نے واقعی سنجیدگی سے یہ تھپڑ مارا ہے میں ان پر تنقید کرنے والوں کی صف اول میں ہوں گا اور ان پر جرمانے کا مطالبہ کروں گا۔

https://twitter.com/x/status/1495794930496774145
صحافی ارفع فیروز نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حارث رؤف ڈیل اسٹین کے غصے سے متاثر ہیں، حارث نے کامران کے ساتھ وہی کیا جو ایک میچ میں ڈیل اسٹین نے اپنے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کے ساتھ کیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1495773844883357705
فرید خان نے کہا کہ حارث رؤف نے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا، مجھے امید ہے وہ اس معاملے پر اپنا موقف ضروردیں گے، کامران مغل یا کوئی بھی اور فیلڈر جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا ، اس معاملے کو ڈیل اسٹین سے تشبیہ دینے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ڈیل اسٹین واضح طور پر مذاق کررہے تھے اور انہوں نے اس کی وضاحت بھی کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1495788163473813507
محمد وقاص نے اس معاملے پر شاہین شاہ آفریدی سے بطور کپتان کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کامران غلام نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات کو بڑھنے نہیں دیا، اب حارث رؤف کو سزا دینے کا وقت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1495800331720138752
رانا بلال نے بھی اس واقعہ کو شرمناک ، غیر پیشہ ورانہ عمل قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1495797100717776896
حمزہ کلیم بٹ نے اس معاملے کو تنازع کی شکل نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپس میں اچھے دوست ہیں ، حارث نے کامران کو تھپڑ نہیں مارا، اس واقعہ کے تھوڑی دیر بعد حارث رؤف نے کامران غلام کو گلے سے بھی لگایا،یہاں کچھ ٹی وی چینلز نے اس دوران حارث رؤف پر 2 سال کی پابندی کا مطالبہ بھی کر ڈالا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1495797933421342724
 
Last edited by a moderator:

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

حارث رؤف نے بدتمیزی کی ہے اسے سزا لازمی ملنی چاہیۓ- باقی میچز نہ کھیلنے دیے جائیں اس چول کو
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
تھپڑ نہیں مارا تھا مگر جوش میں ہاتھ تھوڑا زور سے پڑ گیا۔ اس سے سخت پنجہ تو شیر اپنے بچوں کو پیار سے مار دیتا ہے
 

Khi

MPA (400+ posts)
wish kamran akmal had been slapped, we might have won in Australia
Agar Kamran Akmal ko thappar marra ha tou isse praise karna chahiay. Infact Nishan-e-imtiaz milna chahiay!

Iss BC Akmal ko agar shurru se hi har catch drop karnay pe chappar parr rahay hotay, tou ab tak Pakistan patta nahhee kutni trophies Jeet chuka hota
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Bhai sahab Haris ne jaan bhooj ker gussey mein slap maara hai, aap uss ka face dekhein full gussey mein tha, Shaheen Shah Afridi b dekh ker shock howa, Haris ko iss ke saza zaroor milni chahiay,, friends hein to kya howa ground mein ye lahore qalandar aur pakistan super league ko represent ker rahe hein, Haris Rauf apni ouqaat se bahir nikal raha hai, isse abhi se qaboo ker lein, warna aik din ye pakistan ka naam zaroor budnaam karwaey ga.
 
  • Like
Reactions: Khi