حامد میر کی نواز شریف سے واپسی کی اپیل،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

5mirclasst.jpg

کالم نگار اور اینکر پرسن حامد میر نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ٹوئٹر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے میاں نواز شریف سے واپسی کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن حامد میر نے اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کی ٹویٹ شیئر کی، ٹویٹ میں ٹرک آرٹ میں نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی تھی جس پر لکھا ہوا تھا " پیچھاں مڑ وے ڈھولا، تیری لوڑ پے گئی"، جس کا مطلب ہے کہ لوٹ آ ؤ تمہاری ضرورت پڑگئی ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کیپشن میں لکھا ، "میاں صاحب واپس آ ؤ"۔


ان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، کچھ صارفین کی جانب سے میاں نواز شریف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنے کامشورہ دیا جارہا ہے جبکہ کچھ ن لیگی صارفین نے میاں صاحب کی واپسی کے لئے امید کا اظہار کیا۔

آمنہ نے حامد میر کے ٹویٹ کو کوٹ کر کے لکھا کہ آپ پہلے شہباز شریف کو سبز باغ دکھا کر بلوا کے جیل کی ہوا کھلوا چکے ۔ اب کون اعتبار کرے۔


عبداللہ نامی صارف نے کہا ، " اور آکے عدالتوں کا سامناکرو"۔



ایک صارف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب واپس آ ؤ، ہماری پیمنٹ کلٸیر کرواؤ۔



شفیق کھوکھر نامی صارف نے کہا کہ کاش آپ کے کہنے پر ہی آجائے مگر ایسا ممکن نہیں۔



طالب نے کہا آپ بس اندازہ کریں یہ وہ شخص ہے جو اس چور کی لازم واپسی کی شرطیں لگاتا تھا اور آپ پھر اندازہ کریں کہ یہ سب لوگ بلا کسے رہے ہیں ؟ عدالت سے مفرور چور کو اور کس لیے، گرفتاری دینے کے لئے ؟



ایک اور صارف نے بولا، "لگتا ہے جیسے وہ آپ کے ہی بلوانے کا انتظار کر رہا ہے۔ میرا چہیتا بلائے اور میں بھاگم بھاگ واپس آؤں۔


 
Advertisement

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا...میاں صاحب واپس آو ….آپ کے بہت سارے چاہنے والے
جیل میں آپکا انتظار کر رہے ہیں….اگر آپ نیلسن منڈیلا کی طرح
لمبی جیل نہیں کاٹو گے تو بڑے لیڈر کیسے بنو گے؟ 😁
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)

اسکا زندہ یا مردہ ہونا اسکے رب کا معاملہ ہے۔۔ مگر فوٹو کمال کی بنائی ہے، چشمے کے ساتھ اور چشمے کے بغیر۔۔۔شاید چشمے والی فوٹو جوانی کی ہے۔۔ ۔​

FJOL6q3XMAMBt4v
 

Worldtronic

Senator (1k+ posts)
تجربہ کر کے دیکھ لیں، کسی راہ چلتے یوتھیے کو پیچھے سے "پیٹرول" آواز ماریں، دیکھیں کیسے باولے کتے کی طرح آپ کو کاٹنے کے لئے دوڑے گا۔ #ٹوٹ_بٹوٹ
Translate Tweet
 

Worldtronic

Senator (1k+ posts)
SumoRizvi

عمرانی عقیدت ایک مذہب کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے، کچھ بعید نہیں مستقل قریب میں بدھ مت، ہندو مت کی طرز پر ایک مذہب "یوتھ مت" بھی بن جائے۔​
 
Sponsored Link