حبیب اکرم نے نیب قوانین میں ترامیم کو "مدرآف این آر او "قرار دے دیا

habib111i11i1.jpg


سینئر صحافی و تجزیہ کار حبیب اکرم نے نیب قانون میں ترامیم کو مڈر آف آل این آر اوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان میں احتساب کا عمل بالکل پوائنٹ ون پر پہنچ چکا ہے۔

سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ سےنیب اور احتساب کے بارے میں یہی موقف رکھتے ہیں، اسی لیے آج نیب قانون میں ترامیم کے خلاف وہ آواز اٹھا رہے ہیں۔

حبیب اکرم نے دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان نیب ترامیم کو این آر او کا نام دے رہے ہیں تو غلط نہیں ہے، کیونکہ این آر او پرو یز مشرف کی جانب سے بینظیر بھٹو کو دیا گیا وہ قانون تھا جس کے تحت پرانے مقدمات ختم ہونے تھے، نیب میں جو مجوزہ ترمیم پیش کی گئی ہیں وہ بھی وہی ہیں جو این آر او میں لکھی گئی ہیں۔

حبیب اکرم نے کہا کہ ان ترامیم کا مطلب ہے کہ پاکستان میں نیب کا خاتمہ ہوچکا ہے، اب صرف فاتحہ پڑھنی باقی رہ گئی ہے، اور نیب کا خاتمہ ان لوگوں نے کیا ہے جن پر نیب کے مقدمات قائم ہیں، اب یہ لوگ خود ہی مدعی ہوں گے، خود ہی وکیل ہوں گے، خود ہی منصف ہوں گے، اگر یہ این آر او نہیں ہے تو پھر این آر او اور کیا ہوتا ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ احتساب بیورو ایک نواز شریف نے بنایا تھا جیسا بھی تھا مگر آج ہم پھر اسی جگہ پر پہنچ گئے ہیں، نیب قانون میں ترامیم کرکے حکومت نے عمران خان کے ہاتھ میں پاناما جیسا ایک نیا ٹول دیدیا ہے جسے وہ استعمال کرنا شروع ہوگئے، احتساب سے متعلق عمران خان کا بیانیہ پرانا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

حبیب اکرم نے نیب قوانین میں ترامیم کو "مدرآف این آر او "قرار دے دیا​




سپریم کورٹ میں اگر باضمیر جج بیٹھے ہوئے ہیں تو انہیں اس "مدرآف این آر او" کی ترامیم کو اڑا کر اسے "فادر آف این آر او" میں تبدیل کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
NRO nahi..ye mulk ko choro.dakao..corruption ka heaven bna dia ha..SC k judges k ander agar ratti brabar bhi sharam howi tu ye case aik din ki hearing ka ha..qanoni ,morally toor par ap in trameem ko defend hi nahi kar saktay..Agar in trameem ko man lia jaya tu phir Pakistan ka Ayen aur tamam laws ko khtam kar dena chahay..