حریت رہنما یاسین ملک کو 2 بار عمرقید اور دیگر سزائیں

15yasinmalik.jpg

بھارتی عدالت نے کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو 2 مرتبہ عمر قید، پانچ مرتبہ10،10 سال قید کی سزاسنادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے حریت رہنما یاسین ملک کو سزا سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔ فیصلے کے مطابق یاسین ملک پر دہشت گردوں کی کارروائیوں کیلئے فنڈنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان الزامات پر انہیں 1999 میں گرفتار کیا گیا تھا۔


عدالت نے یاسین ملک کو 2 مرتبہ عمر قید،پانچ مرتبہ10،10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ دوران سماعت یاسین ملک نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جان کیلئے بھیک نہیں مانگوں گا آپ نے جو سزا دینی ہے دیجئے۔

واضح رہے کہ عدالت نے19 مئی کو یاسین ملک پر الزامات کو قبول کرتے ہوئے یاسین ملک کو قصور وار قرار دیا اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو اس کی مالیت کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا گیا تھا۔

یاسین ملک کے خلاف بھارتی ادارے این آئی اے نے حریت رہنما یاسین ملک کو پھانسی دینے کی استدعا کی تھی۔