حفیظ سینٹر خوفناک آگ کی لپیٹ میں

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اتنے بڑے پلازے مگر ان میں حفاظتی انتظامات کرنے کی کوشش ہی نہیں کی جاتی، ابتدای طور پر الیکٹرونکس میں لگی آگ کنٹرول کرنے کیلئے ایسے سیلنڈر ہوتے ہیں جو وہاں تھے ہی نہیں ایسی آگ کو پانی یا سرخ سلنڈر سے کنٹرول کرنا ممکن نہیں
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے حیرت نہیں ہوئی
مثال : پاکستان میں بجلی کی مصنوعات یعنی پنکھا ، سوچ وغیرہ میں تانبا اور پلاسٹک استعمال ہوتا ہے . اب سستے کے چکر میں صنعت کار تانبے کی بجائے گھٹیا میٹریل استعمال کرتا ہے ، یہ گھٹیا میٹریل تانبے سے زیادہ بجلی استعمال کرتا ہے اور زیادہ حرارت پیدا ہوتی ہے نتیجہ ؟ شارٹ سرکٹ اور آگ لگنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے پاکستان میں کئی بار آتشزدگی کے واقعات پیش آ چکے ہیں ، آگ نہ بھی لگے تو گھٹیا میٹریل سے بنے آلات بجلی زیادہ استعمال کرتے ہیں اس لئے مہنگے پڑتے ہیں . درحقیقت پاکستان میں پنکھا سازی کی انڈسٹری گھٹیا مال استعمال کرنے کی وجہ سے ہی ابھی تک بچی ہوئی ہے
اور ان آتشزدگی کے واقعات میں ہوئی اموات کا زمیدار کون ہے
Link