حماد اظہر نے گیس بحران کی ذمہ داری سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع پر ڈال دی؟

hamaad.jpg


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں کراچی میں گیس کے بحران کا بالکل احساس ہے مگر اس کے ذمہ دار وہ نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ بحران سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث ہے۔

حماد اظہر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ طلب بڑھنے کی وجہ سے ہر سال سردیوں میں نان ایکسپورٹ جنرل انڈسٹری اور کیپٹیو پاور پلانٹ کی بجلی کاٹ کر گھریلو صارفین کو دیتے ہیں، مگر اس سال سندھ ہائیکورٹ کے ایک نہیں دو حکم امتناع آئے ہیں جن کی وجہ سے ہم ایسا نہیں کر پا رہے۔

وزیر توانائی کے مطابق ملک میں سالانہ 9 فیصد گیس کم ہو رہی ہے، کراچی میں ٹیل اینڈ کے علاقوں میں گیس کے پریشر کا مسئلہ ہے، جنوری میں ایل این جی کے 11 کارگو آئیں گے۔ گیس کی سپلائی اتنی ہی ہے جتنی پہلے تھی، سردیوں میں گھریلو صارفین کی طلب تین سے پانچ گنا بڑھ گئی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ اب عالمی مارکیٹ میں ایل این جی بہت مہنگی ہے، گھریلو صارف کو دے بھی نہیں سکتے۔ معزز عدالت کے حکم امتناع جیسے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایم ڈی سوئی سدرن کو ہدایت کی ہے کہ کیس کی جلد سماعت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کو درخواست کریں۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ ایک کمپنی کی طرف سے ایل این جی کے ایک کارگوکی عدم فراہمی کے بارے میں باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا، ہمیں کمپنی کی طرف سے ایک ایل این جی کارگو کی عدم فراہمی سے متعلق غیر رسمی سا آگاہ کیا گیا ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
صرف گیس کا نہیں بلکہ پاکستان کے ہر مسلے کے پیچھے یہی کرپٹ جج اور عدالتیں ہیں۔۔۔

حکم امتںاعی ایک عاد ہفتے یا دو ہفتے تک ہو تو سمجھ بھی آتی ہے لیکن کئی کئی مہینوں اور سالوں تک حکم امتںاعی ختم نہ کرنا بے ایمانی اور کرپشن کے زمرے میں آتی ہے۔
 

Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
The current disaster is the result of bad decisions made in the past, when previous corrupt governments consumed Natural Gas to produce Ammonia for the production of Fertilizer and consumed Natural Gas to produce CNG GAS for vehicles. Zardari sold CNG permits and made billions.
Previous governments left not much for Hamad Azhar to overcome the crisis caused by consumption of natural gas on non-productive purposes, knowing that we have limited reserves of natural gas.
Now Pakistan has to import Natural Gas and crisis multiplied when the prices of Natural gas sky rocketed in International market. There is not much left for Hamad to do in this situation.
"In Pakistan, Pak-American Fertilizers, Iskandarabad, Daudkhel established in late 1950’s, was based on gasification technology to produce ammonia and ammonium sulfate fertilizer. But after the discovery of large gas reserves at Mari and Sui fertilizer production switched over to the use of natural gas which was most efficient and economical feed stock for production of ammonia and urea. At present almost all urea plants in Pakistan are based on natural gas as feedstock. Gas-based plants are more efficient than plants based on other feedstock and thus produce at lowest cost." SOURCE

GAS-CONSUMPTION-IN-PAKISTAN.jpg
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
صرف گیس کا نہیں بلکہ پاکستان کے ہر مسلے کے پیچھے یہی کرپٹ جج اور عدالتیں ہیں۔۔۔

حکم امتںاعی ایک عاد ہفتے یا دو ہفتے تک ہو تو سمجھ بھی آتی ہے لیکن کئی کئی مہینوں اور سالوں تک حکم امتںاعی ختم نہ کرنا بے ایمانی اور کرپشن کے زمرے میں آتی ہے۔
حکم امتناعی کہ خلاف سپریم کورٹ کیوں نہیں جاتے. معاملے کی سنگینی ہو تو صدر سپریم کورٹ کہ چیف جسٹس کو خط بھی لکھ سکتا ہے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
حکم امتناعی کہ خلاف سپریم کورٹ کیوں نہیں جاتے. معاملے کی سنگینی ہو تو صدر سپریم کورٹ کہ چیف جسٹس کو خط بھی لکھ سکتا ہے

وہاں کونسا فرشتے بیٹھے ہیں۔ وہاں بھی کئی ایسا احکام زیر التواء ہیں۔