حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

hamza-shehbaz-golden-men-meets-dr.jpg


گولڈن مین کے نام سے شہرت پانے والے شہری نے وزیراعلی حمزہ شہباز سے ملاقات کی تو عوام اسے نظرانداز کرنے لگے۔ جس کا شکوہ خود گولڈن مین نے کر دیا اور اب عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

گولڈن مین کے نام سے مشہور کراچی کا شہری محمد احسان کاظمی وزیراعلی پنجاب کی دعوت پر ان سے ملنے گیا تو پاکستانی عوام کو اچھا نہ لگا اور اس کے بعد اسے گلیوں سڑکوں اور چوراہوں میں موجود ہونے کے باوجود نظر انداز کیا جانے لگا۔


گولڈن مین کا کہنا ہے کہ اب لوگ اسے برابھلا کہتے ہیں اور اس کو نظرانداز بھی کیا جانے لگا ہے لوگ اگر ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ میں نے غلط انسان سے ملاقات کی ہے جو مجھے نہیں کرنی چاہیے تھی۔

احسان کاظمی نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اب عمران خان اسے اپنے پاس بلائیں اور اسے گولڈ مین آف پاکستان قرار دیں تاکہ اسے بھی لوگوں کی محبت مل سکے۔

یاد رہے کہ احسان کاظمی نامی یہ نوجوان چہرے ، کپڑوں اورجسم پر سنہرے رنگ کا پینٹ کر کے گولڈمین بن کر اسٹریٹ آرٹ کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس کے تین چھوٹے بہن بھائی ہیں جن سب کی کفالت اس کی ذمہ داری ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Sharefo.Zardario.Molvi Fazulio se har achay.naik.insan ko bachna chahay..In ki manhosat sab ko kha jati ha.Abhi Neutrals jis traf ja rehay hain.In k saya se bhi log bhagay gein..
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
Poor man didnt have an idea, I pity what he is going through but that also proves that even meeting CORRUPT people can make your life misrable. Let alone becoming a mindless slave like a NOOTHIA. I pity their life.
 

ranaji

President (40k+ posts)
شکر کرو بار بار شکر کرو کہ ابھی تک باجوے سے نہیں ملے
ورنہ لوگ نظر اندازی پر ہی نا رہتے جوتے بھی مارتے اور مونہہ گولڈ ن کلر کی بجائے کالے رنگ سے رنگتے