حمزہ شہباز کل شام دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب؟ ن لیگ کادعویٰ

hamzh1h111.jpg


مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں عددی اکثریت کی برتری کا دعویٰ کر دیا۔ ن لیگ کو اعتماد ہے کہ کل حمزہ شہباز بآسانی دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوجائیں گے۔

لیگی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے آج کا فیصلہ سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے تناظر میں دیا جس کے تحت انہوں نے یہ حکم دیا کہ پارٹی کی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا۔

لیگی ایم پی اے نے دعویٰ کیا کہ ہائیکورٹ نے نہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے اور نہ ہی نئے انتخاب کی ہدایت دی ہے، صرف 25 ارکان کے ووٹ مائنس کرکے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا آئین میں یہ بات درج ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں 146 کی سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکے گا تو انتخاب دوبارہ ہوگا۔ اس فیصلے میں یہ بھی درج ہے کہ حمزہ کل شام تک وزیراعلیٰ رہیں گے اور کل شام نیا انتخاب ہوگا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارے ووٹوں میں سے 25 مائنس کردیں لیکن ہماری تعداد 177 ہے جب کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد کی تعداد 168 ہے ہم ابھی بھی نو ووٹ کی برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، صرف ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ہدایت دی ملی ہے۔

لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز اور کابینہ کے سارے فیصلے اپنی جگہ برقرار رہیں گے انہیں غیر موثر نہیں کیا گیا۔ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ رہیں گے، کل بھی یہ انتخاب ہم ہی جیتیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عدالتی حکم میں درج ہے کہ کل کے انتخاب میں کسی بھی غیرقانونی اقدام اور رکاوٹ ڈالنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چھ ماہ کی قید سنائی جائے گی، ہم یقین دلاتے ہیں کہ اٹھنے والے ہاتھ اور بڑھنے والے قدم کے خلاف توہین عدالت کے لیے رجوع کریں گے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Saheeh keh rahay hain.. LHC ne Hamza ki legal kamzorio ko door karnay k lia is trah ka faisla dia ha..LHC k tamam judges k kisi din trial hona chahay..aj nahi tu kal aisa zaror ho ga..IA..
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
تحریک انصاف نغموں، جلسوں اور ٹویٹر ٹرینڈز سے مافیا کا مقابلہ کر رہی ہے

لگے رہو منا بھائی
 

Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان ایک آزاد ملک بنا تھا پھر نہ جانے کس کی نظر لگ گئی جب لیاقت علی خان نے روس جانے کا فیصلہ کیا تو اس کو گولی ماری جاتی ہے .پھر فوجی حکومت پھر نام نہادجمہوریت پھر فوجی حکومت پھر نام نہاد جمہوریت لیکن جو لیڈر قوم کی بہتری کیلئے آزاد خارجہ پالیسی کرتا اس کو پھانسی پر لٹکایا جاتا ہے یا حکومت سے باھر پھینک دیا جاتا . چاہے کرپٹ مافیا اس قوم پر مسلط نہ کرنا پڑے لیکن آقا نہ ناراض ہو . غریب کو سولی پر چڑھایا جاتا ہے مافیا کو تخت پر بٹھایا جاتا ہے . کورٹ سے اپنی مرضی کے فیصلے لیے جاتے ہیں الیکشن میں وہی جیتتا ہے جس کو ان کا آقا کہے . کورٹ آرڈر دیتا ہے الیکشن کمیشن عمل نہیں کرتا . پاکستان پر مافیا کا قبضہ ہے اور ان پر غیر ملکی طاقتوں کا قبضہ ہے . ملکی نیچے جاتا گیا مافیا امیر ہوتا گیا .آج بنگلادیش پاکستان سے آگے نکل گیا پاکستان بہت پیچھے رہ گیا . جو ان کے خلاف بولے اس پر ان گنت پرچے ہو جاتے ہیں یا میٹھا زہر دے کر مروا دیا جاتا ہے . اپنے ارد گرد دیکھیں کوئی ادارہ رہ تو نہیں گیا جو اپنے غیر ملکی آقا کا حکم بجا نہیں لا رہا . آج لاہور ہائی کورٹ فیصلہ یہ ثابت کرتا ہے . پاکستان تیری قسمت جب تک ایک بڑی عوامی تحریک شروع نہیں ہو گی اور اس مافیا کے کے کارندوں کو پھانسی پر نہیں لٹکایا جاتا یہ غلامی چلتی رہے گی ملک لوٹتا رہے گا عوام غربت میں مرتی رہے گی . اس ملک میں قانون ان کا فیصلے ان کے لیکن حکم آقا کا . یہ آزادی نہیں غلامی ہے غلام ابن غلام ہیں جن کی کمزریاں اپنے آقا کے پاس ہیں اور جب موقع ملے تو وہ استعمال کرتے ہیں .نواز شریف چالاک تھا اس نے وزیر خارجہ ہی نہیں رکھا لیکن جب اس کے بندوں نے ان کے خلاف بیان بازی شروع کی باھر پھینک دیا اب آقا کا حکم آیا اس کی پارٹی کو مسند پر بیٹھا دیا . لعنت ہے ان غلاموں پر .
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ابتدا خنزیر مرتد بلڈاگ کافر کی پھانسی سے کر کے یہ ملک بچایا جائے گا
انشا اللہ مرتد بلڈاگ فوج دشمن ملک دشمن اسلام دشمن کو پھانسی دے کر پاکستان ، پاکستان کی فوج اور اسلام بچانے کی ضرورت ہے یہ یہ پاکستان کی فوج مملکت پاکستان اور اسلام کے خلاف سازش ہے
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ حقیقت بہت پہلے بیان کی جا چکی ہے. افسوس کوئی بھی اس سحر سے باہر نہیں آنا چاہتا

 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
اس نے ڈائری اٹھا کر پوچھا
کوئی رہ تو نہیں گیا۔
میں نے " پارلیمنٹ سے بازار حسن تک" کے اوراق پلٹ کر کہا
نہیں کوئی کنجر نہین رہ گیا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
200% agreed..Mera bhola IK abhi tak Judiciary se umeedain laga kar betha ha.Pakistan ki history read karo tu sayasat dano k baad sab se zayada bakao maal hamaray judges rehay hain.Aur ab tu Neutrals ki gha.dari bhi khul k samnay aa chuki.Mujhay bhi Lagta ha ke jab tak awam in gha.daro..dakao..corrupt logo ko khouni inqlab k zaraya tabah nahi karay gi..Pakistan ki awam isi trah kuto..ghulamo jesi zindagi guzarti rehay gi...Dekhtay hain IK kitni din aur insaf milnay k suhanay khawabo mein rehta ha??I know IK ke ye sweet khawab bohat jald toot jana ha..
 
Last edited: