حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

jahnagir-tareen-and-hamza-shehbaz-ssp.jpg


وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی پھرتیاں،عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد تحریک انصاف کے ناراض ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے اور اہم ملاقات کی۔

اس اہم ملاقات سوشل میٖڈیا صارفین نے نظریں جمالیں، صارفین تنقید اور دلچسپ تبصرے کرنے لگے،عبدالحکیم خان نے لکھا کہ آج جہانگیر ترین کو حمزہ شریف کے ساتھ دیکھ کر دکھ ہوا۔اچھا ہوا منافق نکل گئے۔
#امپورٹڈگورمنٹنامنظور

https://twitter.com/x/status/1520384286368673792
خرم شہزاد نے لکھا کہ سیاست کے اس پورے اپ اینڈ ڈاؤن کے ماحول میں ابھی تک جو سب سے تکلیف دہ چیز لگی وہ جہانگیر ترین کا حمزہ شہباز کے گلے لگانا ہے،ترین کا جو رعب خان کے ساتھ جچتا تھا وہ اب نہیں رہا۔

https://twitter.com/x/status/1520473917403639810
مدثر حسن نے لکھا کہ جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز کی ملاقات اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ کپتان ایماندار ہے نہ وہ خود کرپشن کرتا ہے اور اپنے کسی رشتے دار ،دوست کو کرنے دیتا ہے، جولوگ چھوڑ کر گئے وہ مفاد پرست تھے،جن کا مقصد مال بنانا تھا لوٹ مار کرنی تھی اور خان نے ایسا ہونے نہیں دیا۔

https://twitter.com/x/status/1520370785420038144
ڈاکٹر فاطمہ نے لکھا کہ آج حمزہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کو بغل گیر ہوتے دیکھ کر سوچ رہی تھی کہ کیا یہ وہی جہانگیر ترین یے جو جَب عمران خان کے ساتھ تھا تو چینی چور تھا لیکن اَب اتحادی!!

https://twitter.com/x/status/1520362465934163968
افتخار خان نے لکھا کہ جہانگیر ترین کو حمزہ شہباز کے پہلو میں بیٹھے دیکھ کرذوالفقار علی بھٹو کے نواسے کو ضیاءالحق کے جان نشینوں کا بریف کیس ہاتھ میں پکڑے فخر کے ساتھ چلتے دیکھ کر اور ایمان پختہ ہوگیا کہ عمران خان کہتا تھا،جب میں انکو پکڑوں گا تو یہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1520624638631772161
عدیل احسن نے لکھا کہ جہانگیر ترین نے کروڑوں کا قرضہ معاف کروایا۔

https://twitter.com/x/status/1520364319971713025
رحمان نے لکھا کہ نام نہاد وزیراعلی جو روزانہ جہانگیر ترین کو چینی چور کہتا تھا، آج اسی چینی چور کے گھر بیٹھا ہے،دوسری طرف جہانگیر ترین عرف چینی چور (بقول حمزہ شہباز) آج اسکے ساتھ بیٹھا ہے جو صبح شام اس کو چینی چور کہتا تھا،اب قوم فیصلہ کرلیں چور کون ہے!

https://twitter.com/x/status/1520359064563236864
عدنان عادل لکھتے ہیں کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کی وزارت اعلی کا سہرا جہانگیر ترین اور علیم خان کے سر ہے، جن کے وفادار 20 سے زیادہ ارکان نے منحرف ہوکر عثمان بزدار کی وزارت کو ختم کیا، جہانگیر ترین اور علیم خان سرمایہ کار تھے، پی ٹی آئی میں سرمایہ کاری کی، مناسب منافع وصول نہ ہونے پر چھوڑ گئے۔

https://twitter.com/x/status/1520358091124101120
احتشام نے لکھا کہ جہانگیرترین کی طرف سے یہ قابل رحم چیزیں ہیں، عمران خان کے ساتھ اختلافات پر احسن طریقے سے الگ ہو سکتے تھے،لیکن پی ڈی ایم کے مسخروں کے ساتھ ہاتھ ملانا، جو پاکستان کے لامتناہی مصائب کا ذمہ دار ہیں، یہ محض قابل رحم ہے۔

https://twitter.com/x/status/1520386637745827843
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گزشتہ روز جہانگیر ترین سے ملاقات میں انکی صحتیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا،حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے ترین گروپ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اہم اور بڑا عہدے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کابینہ میں وزارتیں بھی ملیں گی،جہانگیر ترین نے موجودہ ملکی اور صوبے کی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Feel the difference:

Upon reports of JKT being Corrupt, IK got rid of him, but PMLN welcomed him.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Yar itna open ham jhoot..makkari se kaam letay hain..Phir abhi dawa hajji honey ka kartay hain??Tareen ur Aleem ne bohat sasta baicha apnay ap ko..
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
With deep apologies! The politics of Punjab is based on corruption, loan waivers, Choice patwari and thanedar transfers. Punjabi politicians changing soiled shalwars was witnessed in 1958, 1969 1977, 1988 and 1994. It is not a new phenomenon and will not end. How many PTI MNAs changed their dhotis in the no confidence motion and what was the percentage of the varios provinces. This Parliamentary system is the worst form. Blackmailers will never let the system change. Is Pakistan an Islamic state? Then why not Islamic governance and Sharia laws.
 

Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
Tareen and Aleem Khan were only investors, and were never ideological partners of IK. They shifted their weight according to the time and situation. Nothing strange about their behaviour. Its all part of game of these investor type politicians. and very common in a democratic culture. They represent Ambanis & Adanis of Pakistan.