حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان، ترین گروپ مشکلات کا شکار ہو گیا

3tareengroupintishaarkashikar.jpg

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ترین گروپ آپسی اعتراضات اور مطالبات کے باعث مشکلات کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ کچھ ارکان کا جھکاؤ اپوزیشن اتحاد کی جانب ہے جبکہ کچھ ارکان چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کر کے انہیں تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔

ترین گروپ کی جانب سے حمزہ شہباز کی حمایت کے اعلان کے بعد تین ارکان نے گروپ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔


اسی تناظر میں پنجاب اسمبلی کے رکن رفاقت گیلانی نے یہ اعلان نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہم سب عمران خان اور چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ ہیں اسی لیے میں انہیں ایڈوانس میں مبارکباد بھی پیش کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جہانگیر ترین گروپ کا حصہ ہیں، ہمارے بہت سے ساتھیوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے، جب جہانگیر ترین پربراوقت تھا تو ہم نے ان کا ساتھ دیا ، ایک فیصلہ ضمیر کی آواز اور دل کا ہوتا ہے۔

رفاقت گیلانی نے کہا کہ اب وزیراعظم عمران خان پر ایک مشکل اور کٹھن وقت آیا ہواہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں انشااللہ تعالی، میں سمجھتا ہوں کہ جہانگیر ترین گروپ کے تمام ارکان کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے تھااور انہیں عمران خان کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کااعلان کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل وزیراعلی کے انتخاب کا دن ہے جس میں ہماری فتح ہوگی اور ہم انشااللہ اس انتخاب کے بعد فتح کا جشن منائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں چھینہ گروپ پہلے ہی پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کرچکا ہے اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے منحرف ارکان بھی ق لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے روز ن لیگ کے چار ارکان غیر حاضر ہوسکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1510194717685915651
میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اگر اس طرح ارکان غیر حاضر ہوئے تو اس کا براہ راست فائدہ پرویز الہیٰ کو ہوگا۔ ن لیگ کی جانب سے تاخیر سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کیا گیا جس کے باعث حمزہ شہباز ارکان اسمبلی سے موثر رابطہ نہ کر پائے۔

مسلم لیگ ن کے مطابق ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطوں کا ٹاسک رانا ثنااللہ کو دیا گیا ہے جو کہ ارکان سے رابطے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور زیادہ سے زیادہ ارکان کو اپنی حمایت میں لانے کیلئے سرتوڑ حربے آزما رہے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
پرویز الہی تو بے چارہ خواب ہی دیکھ سکتا ہے کیونکہ وفاق کے جاتے ہی اپوزیشن کے ٹارگٹ پر یہی بندہ ہوگا اور جو بھی اس کا ساتھ دے گا وہ ایک آدھ مہینہ کے بعد روے گا کیونکہ اس کے بعد پنجاب چلے گا ہی نہیں
 

Faraqlit

Senator (1k+ posts)
پرویز الہی تو بے چارہ خواب ہی دیکھ سکتا ہے کیونکہ وفاق کے جاتے ہی اپوزیشن کے ٹارگٹ پر یہی بندہ ہوگا اور جو بھی اس کا ساتھ دے گا وہ ایک آدھ مہینہ کے بعد روے گا کیونکہ اس کے بعد پنجاب چلے گا ہی نہیں
tum haray master zardari ka dream to pura ho raha hai na to tu roo ku raha hai.

Beggar khata hai to lagata bhi
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
جو سیانے کہتے تھے بزدار کی بجاے خان کو
علیم خان یا ترین گروپ کے کسی بندے کو وزیر اعلی بنانا چاہے تھا
اب ان کو سمجھ آ گی ہو گی-
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
تحریک کے پاس ١٩٦ سیٹیں ہیں یہ سارے چور اکھٹے ہو کے
کے بھی جوتے ہی کھائیں گے جیسے ٤ سال سے کھا رہے ہیں
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
پرویز الہی تو بے چارہ خواب ہی دیکھ سکتا ہے کیونکہ وفاق کے جاتے ہی اپوزیشن کے ٹارگٹ پر یہی بندہ ہوگا اور جو بھی اس کا ساتھ دے گا وہ ایک آدھ مہینہ کے بعد روے گا کیونکہ اس کے بعد پنجاب چلے گا ہی نہیں
Porana Pawppee hay. Paisa laga day ga awwam ka.
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Chaudhries are their father. Looks like Pervaiz Elahi game daal chukaa hai Punjab mein!