حکومتی ارکان پرویزخٹک کے نقش قدم پرچلیں گے،کوئی نیوٹرل ہوگیا ہے،حامدمیر

5mirkankhathat.jpg


سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں تحریک انصاف کے مزید لوگ پرویز خٹک کے نقش قدم پرچلیں گے۔

آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ایک جہاندیدہ اور دور اندیش سیاست دان ہیں، اور ایسے سیاستدان بہت محتاط انداز میں اپنی حرکات و سکنات سے مخصوص پیغامات بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منی بجٹ تو پاس ہوجائے گا مگر آنے والے دنوں میں تحریک انصاف کے کچھ مزید اراکین اسمبلی پرویز خٹک کے نقش قدم پر چلیں گے لیکن فرق اتنا ہوگا کہ وہ پرویز خٹک کی طرح تردید نہیں کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1481651704592408585
حامد میر نے کہا کہ پرویز خٹک نے آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جو کیا وہ پہلی بار نہیں کیا ، وہ پہلے بھی اجلاسوں میں بات کرکے باہر آکر اس کی تردید کردیتے ہیں، اس بار بھی وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ سگریٹ پینے گئے تھے مگر جن جملوں کو میڈیا رپورٹ کررہا ہے وہ اس کی تردید نہیں کررہے بلکہ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ جی گیس کے معاملے پر وزیراعظم سے بات ہوئی ہے۔

سینئر صحافی نے کہا کہ اس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے پہلے جس میں پرویز خٹک نے سخت جملے بولے وزیراعظم کے چیمبر میں ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں صرف وزیراعظم اور پرویز خٹک موجود تھے، اس ملاقات میں پرویز خٹک نے نہ ان معاملات پر بات کی اور نہ ہی ایسا لب و لہجہ استعمال کیا۔

حامد میر نے کہا کہ بند کمرے میں اچھی گفتگو کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دیگر وزراء اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کے سامنے ایسی گفتگو کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی سوچنے پر مجبور ہوگئے ہوں گے کہ پرویز خٹک کو کیا ہوا ہے۔

حکومت کے سر سے ہاتھ اٹھ جانے سے متعلق سوال کے جواب میں حامد میر نے کہا کہ میں نے یہی سوال مولانا فضل الرحمان سے پوچھا تھا کہ پہلے آپ اسمبلیوں سے استعفوں پر بضد تھے مگرآج آپ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادکے حق میں ہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ کو کہیں سے اشارہ ہوگیا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1481660346431680517
حامد میر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ نہیں جی اشارہ بالکل نہیں ہوا وہ غیر جانبدار ہوگئے ہیں، اس بات سے سمجھ آتی ہے کہ کسی نے ہاتھ نہیں اٹھایا کوئی نیوٹرل ہوگیا ہے۔

 
Last edited by a moderator:

tipupk

Minister (2k+ posts)

سارے حرامخوروں کو پرویز خٹک نے ٹرک کی نئ بتّی کے پیچھے لگا دیاہے۔

 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
LOLZZZ Chalo isi bahanay Pervez Khattak ki tareef toh karnay lagay yeh Zameer farosh lifafay.