حکومت آرمی چیف کی تقرری پرخطرناک سیاسی کارڈکھیلنے کی کوشش کر رہی،احسن اقبال

11ahsanqibal.jpg

پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما اور جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے حکومت پر الزام ٰعائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی تقرری پر خطرناک سیاسی کارڈ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تقرری آخری تین ماہ میں ہوتی ہے جبکہ قبل از وقت توسیع کی بات محض سیاسی کارڈ ہے اور ن لیگ اس عمل کی مذمت کرتی ہے۔

مری میں برفباری کے دوران پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مری میں لوگوں کی قیمتی جانیں گئیں، وہاں کوئی حکومت اور انتظامیہ نظر نہیں آئی، جبکہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری ہونے کے باوجود حکومت سیاحوں کی آمد پر تالیاں بجاتی رہی۔

فارن فنڈنگ کیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کی حقیقت کھول دی ہے، کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت تبدیل ہونے کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتا ہے۔


ن لیگی رہنما نے حکومتی اتحادی جماعتوں سے حکومت سے علیحدگی کی اپیل کی اور کہا کہ وہ حکومت سے علیحدہ ہوکر عدم اعتماد کے ذریعے حکومت کو فارغ کریں۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)

حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی تقرری پر خطرناک سیاسی کارڈ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

?
why
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی تقرری پر خطرناک سیاسی کارڈ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
?
why
اپنے کنجر کتے ارسطو سے یہ سوال کرو کہ وہ یہ بونگی کیوں مار رہا ہے کھوتے پٹواری
316BA85B-4A22-487B-976E-1CF95B4A79D1.jpeg