حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھی ہے، کامل علی آغا

15kamilaliagha.jpg

مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے پر پریشان ہے، لگتا ہے حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'بریکنگ پوائنٹ ود مالک' میں ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ گزشتہ روز کےمسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ممبران نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ، عام آدمی پریشان ہے اس لیے ہمارے ممبران بھی پریشان ہیں۔

کامل علی آغا نے بتایا کہ گزشتہ روز پوری پارٹی نے پرویزالٰہی پر اعتماد کا اظہار کیا ، سیاسی منظر نامے پر مسلم لیگ (ق) پوری نظر رکھے گی، کسی بھی غیر معمولی سیاسی صورتحال میں پرویز الہٰی فیصلہ لینے میں بااختیار ہوں گے۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ( ق )مہنگائی سمیت عوامی ایشوز پر اپنا موقف بھرپورر انداز سے بیان کرتی رہے گی، حکومت کو وفاق اور پنجاب میں ڈلیور کرنا ہوگا، عوامی مسائل پر مسلم لیگ( ق) خاموش نہیں رہ سکتی، عوام کے بنیادی ایشوز حل کرنے کے لئے حکومت توجہ دے،عوامی اور ملکی مفاد میں مسلم لیگ( ق) کا سیاسی کردار بھرپور ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے کچھ کرنا ہوتا ہے تووہ دنوں میں نہیں گھنٹوں میں فیصلہ کرتے ہیں،فیصلے ایک سے 2 ہفتوں کے دوران ہو جانے چاہئیں، فیصلوں میں ریاست کا دخل تو ہوتا ہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ نے حکومت سے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
master timi

MPA (400+ posts)
Can someone please tell him to Shut Up.

روز روز ایک ہی بکواس کرنے آجاتا ہے۔ بیٹھا حکومت میں ہے اور باتیں اپوزیشن والی کر رہا ہے۔

I hope whoever makes government next time have full strength so that they are safe from these black mailers.

ق لیگ، ایم کیو ایم، مال لانا فضلو اپنے قد اور حیثیت سے زیادہ مال بٹورتے ہیں مخلوط حکومت میں
 
Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
ان سب کی لسٹیں تیار ہو چُکی ہیں جو حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن والی اننگ کھیل رہے ہیں۔
اب عوام پر مُنحصر ہے کہ خان کو اگر ۲/۳ اکثریت سے اگلا الیکشن جتوایا، تو ان سبکی تشریف پر اچھی طرح لاتیں ماری جائینگی
 
LeanMean2

ہائے
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

جب لسٹیں تیار ہو گئی ہیں تو عوام پہ انحصار کیوں؟؟

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Can someone please tell him to Shut Up.

روز روز ایک ہی بکواس کرنے آجاتا ہے۔ بیٹھا حکومت میں ہے اور باتیں اپوزیشن والی کر رہا ہے۔

I hope whoever makes government next time have full strength so that they are safe from these black mailers.

ق لیگ، ایم کیو ایم، مال لانا فضلو اپنے قد اور حیثیت سے زیادہ مال بٹورتے ہیں مخلوط حکومت میں

اب تو کافی دیر ہوچکی ہے ، ق لیگ نے اپنا اور پی ٹی آئ نے اپنا جو منہ کالا کروانا تھا وہ کرواچکے ۔ اگر عمران خان سمجھدار اور زیرک سیاستدان ہوتا تو اس طرح مصلحت پسندوں کی گندی سیاست میں ایک مہرہ نہ بنتا لیکن افسوس کے اس کے قول اور عمل میں تضاد بہت واضح ہے ۔ کہا کرتا تھا کہ کسی بھی ایسی صورتحال میں اقتدار کو لات مار کے عوام کے پاس جاؤنگا ۔

یہ عوام کو لات مار کر لوٹوں کے پاس جا پہنچا ۔​
 
feeneebi

MPA (400+ posts)
ان سب کی لسٹیں تیار ہو چُکی ہیں جو حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن والی اننگ کھیل رہے ہیں۔
اب عوام پر مُنحصر ہے کہ خان کو اگر ۲/۳ اکثریت سے اگلا الیکشن جتوایا، تو ان سبکی تشریف پر اچھی طرح لاتیں ماری جائینگی
تمہارے #منافق_اعظم میں نہ اتنی غیرت ہے نہ ہی اخلاقی جرات، اور نہ ہی وہ اتنا نیک ہے کہ ان کی تشریف پر لات مار سکے۔ وہ خود ایک نمبر کا چور، بددیانت، کرپٹ، بدکردار، منافق، نااہل اور غدار ہے۔ اگر اس میں ذرا بھی اخلاقی جرات ہوتی تو اول تو ان کو اپنی کرسی کی خاطر سر پر بٹھاتا ہی نہیں، اور اگر بٹھا ہی لیا تھا تو پچھلے سال سینیٹ الیکشن کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کے فوری بعد اسمبلی توڑ دیتا۔ تاکہ عوام کو اندازہ ہوتا کہ اس نے اصول کی خاطر اقتدار چھوڑ دیا اور واپس عوام کے پاس آ گیا۔
 
Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
ہائے
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

جب لسٹیں تیار ہو گئی ہیں تو عوام پہ انحصار کیوں؟؟

عوام پر انحصار اس لیے کہ خان نے جزنل جیلانی کے گھر کا سریا تو لگایا نہیں تو عوام کے ووٹوں اور دھاندلی کرنے والی پارٹیوں ن لیگ، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم وغیرہ سے لڑ جھگڑ کر ہی الیکشن جیتنا ہے۔
 
Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
تمہارے #منافق_اعظم میں نہ اتنی غیرت ہے نہ ہی اخلاقی جرات، اور نہ ہی وہ اتنا نیک ہے کہ ان کی تشریف پر لات مار سکے۔ وہ خود ایک نمبر کا چور، بددیانت، کرپٹ، بدکردار، منافق، نااہل اور غدار ہے۔ اگر اس میں ذرا بھی اخلاقی جرات ہوتی تو اول تو ان کو اپنی کرسی کی خاطر سر پر بٹھاتا ہی نہیں، اور اگر بٹھا ہی لیا تھا تو پچھلے سال سینیٹ الیکشن کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کے فوری بعد اسمبلی توڑ دیتا۔ تاکہ عوام کو اندازہ ہوتا کہ اس نے اصول کی خاطر اقتدار چھوڑ دیا اور واپس عوام کے پاس آ گیا۔
اور یہ تمام اخلاقی جُرت پاکستان کے کونسے سیاسی لیڈر نے دکھائی ہوئی ہیں؟
خوابوں میں رہنا چھوڑو اور حقیقت کی دُنیا میں واپس آؤ۔
جس کھیل میں کھلاڑی کھیلتا ہے، اس کھیل کے اصولوں سے ہی کھیلنا ہوتا ہے۔
اگر صدارت نظام یا ۲/۳ اکثریت ہو تو پھر تمام اصولوں کی بات کرتے اچھی لگتے ہیں۔
 
آپ کے مانے چرسی کو اسی توقع پر آپ جیسے دانشوروں نے سپورٹ کیا تھا کہ موصوف باقی سیاستدانوں اور لیڈروں سے مختلف سیاست کر کے دکھائیں گے۔ یہی تو نعرہ تھا موصوف کا کہ میں تبدیلی لے کر آؤں گا۔ اگر وہی کرنا تھا جو پہلے والے کرتے تھے تو پھر تبدیلی کا لالی پاپ کاہے کا۔ میں بخدا اس شخص سے بہت نفرت کرتا ہوں، لیکن اگر یہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلیاں توڑ دیتا تو واقعی مان جاتا کہ مرد کا بچہ ہے اور نیک نیتی سے ملک و قوم کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اس میں دم نہیں اور نہ ہی عوام کے لیے سنجیدہ ہے