حکومت سے مذاکرات ناکام،کیا ق لیگ وزارت اعلیٰ کیلئے اڑان بھرنے والی ہے؟

1pmlqwzaratala.jpg

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی اور اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے مابین مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد ق لیگ نے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے آئندہ دو روز کو اہم قرار دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کی پارٹی اکثریت نے مرکزی اور پنجاب حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے، وفاقی وزیر مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ حکومتی کمیٹی کے اسد عمر اور پرویز خٹک سے مذاکرات کے سلسلے میں ملے ہیں۔

حکومتی کمیٹی میں شامل وفاقی وزرا اسد عمر اور پرویزخٹک نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کوتبدیل کرنے کیلئے تیار ہیں، جس پر ق لیگ کے وزرا نے کہا کہ یہ تبدیلی کب ہو گی تو پی ٹی آئی کے وفد نے جواب دیا کہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونے کے بعد اس پر کچھ کیا جائے گا۔

اسدعمر اور پرویز خٹک نے واضح کہا کہ ق لیگ عدم اعتماد ناکام بنانے میں مدد کرے تو ہی پی ٹی آئی مسلم لیگ ق کو صوبے میں وزارت اعلیٰ دے گی، ق لیگ وزرا نے کہا کیسے یقین کرلیں کے عدم اعتماد کے بعد حکومت اپنی بات کو پورا کرے گی؟

ق لیگ کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں لولی پاپ دے رہی ہے، مونس الہیٰ اور طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ ہماری جماعت کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیں۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ چوہدری برادران کی جانب سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے سخت مؤقف کے بعد مذاکرات آگے نہ بڑھ سکے۔

حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ق نے واضح کر دیا ہے کہ اگلے ایک سے دو روز ہمارے سیاسی مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ عدم اعتماد سے متعلق حتمی فیصلے کیلئے پارٹی کے اندر سے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ آج مسلم لیگ ق اپنے پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کرے گی۔
 
zain786

Chief Minister (5k+ posts)
ان کی چھوٹی سی جی میں زیادہُ بڑا وڑ گیا ہے اس لیے اوقات سے باہر ہوئے پڑے ہیں
 
master timi

MPA (400+ posts)
بےشرم لوگ۔ پہلے اتحاد کر کے اپنے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو دستبردار کرایا اور اب بلیک میل کر رہے ہیں۔ دس سیٹیں ہیں اور مانگ وزات اعلی کی۔ قومی اسمبلی میں سارے کے سارے ممبر وزیر بھی ہیں۔

ان کو ن لیگ ہی صحیح ٹکرے گی۔ ذرا اعتماد کر کے تو دیکھیں ایک مرتبہ۔ یہ پی ٹی آئی کے ساتھ چھوڑ کر بےعزت بھی ہوگیں اور ن لیگ والوں سے بھی عزت افزائی کروائیں گیں
 
IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
IK should not take them too seriously.

Removing IK at this critical juncture is not in favor of state and Q league will definitely have a phone call, if not given too much importance by IK.
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
بےشرم لوگ۔ پہلے اتحاد کر کے اپنے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو دستبردار کرایا اور اب بلیک میل کر رہے ہیں۔ دس سیٹیں ہیں اور مانگ وزات اعلی کی۔ قومی اسمبلی میں سارے کے سارے ممبر وزیر بھی ہیں۔

ان کو ن لیگ ہی صحیح ٹکرے گی۔ ذرا اعتماد کر کے تو دیکھیں ایک مرتبہ۔ یہ پی ٹی آئی کے ساتھ چھوڑ کر بےعزت بھی ہوگیں اور ن لیگ والوں سے بھی عزت افزائی کروائیں گیں
یہ جھوٹ بول رہے ہیں انہیں نون لیگ نے وزارت اعلی کی پیشکش نہیں کی اگر کی ہوتی تو ان سے اپوزیشن کے مزاکرات ناکام کیوں ہوئے ہوئے ؟ اس کی واحد وجہ تھی کہ نواز شریف نے کہا ہم دس سیٹوں والوں کو وزارت اعلی نہیں دے سکتے - یہ زیادہ چالاک بنے اور جا کر اس وقت بھی خان سے جھوٹ بولا کہ نون لیگ ہمیں وزارت اعلی کی پیشکش کر رہی ہے آپ کیا دیتے ہیں تو انہیں اس وقت بھی کہا گیا پہلے عدم اعتماد نا کام کریں پھر دیکھتے ہیں - یوں یہ نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے - اب جب نظر آ رہا ہے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے جا رہی ہے تو بیمار چودھری شجاعت خود چل کر زرداری اور فضل رحمان سے ملا ہے اور پرانی تنخواہ پر کام کی درخواست کی ہے کہ ہم ووٹ دینگے تو ہمارا سپیکر اور وزارتیں برقرار رکھی جائیں - کہتے ہیں سیانا کوا گوں پر گرتا ہے تو چودہریوں کے ساتھ یہ ہوا ہے -
 
Kavalier

Absolutely right