حکومت نے نگہت دادکی این جی او کے ساتھ ایم او یو منسوخ کردیا

11.jpg

حکومت پاکستان اور اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) نے نگہت داد کی ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) کے ساتھ ان کے میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ کو منسوخ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگہت داد کی فاؤنڈیشن ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) کے خلاف غیر ملکی فنڈز میں کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے حکومت پاکستان نے ان کی این جی او کے ساتھ اس کے ایم او یو منسوخ کر دیا ہے۔

نگہت داد کی این جی او کے خلاف کرپشن کیس سامنے آیا تھا جس میں اس پر لاکھوں ڈالر غبن کرنے کا الزام تھا، وکیل اور کارکن پر بیرون ملک سے بڑی تعداد میں فنڈز وصول کرنے کا الزام تھا جسے مبینہ طور پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1441310290923044872
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ایم او یو کو ختم کیا جا رہا ہے کیونکہ این جی او کے پیش کردہ منصوبوں کی ٹائم لائن کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 کی پالیسی کے تحت DRF کسی بھی غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کے لیے نئے سرے سے درخواست دے سکتی ہے۔
 
Last edited: