حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیوں کم کیں؟ترین اور حماد اظہر نےبتادیا

6tarinpetroldecradaml.jpg

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ الیکشن کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جو یکم اگست کو پھر بڑھا دی جائیں گی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف ہمیشہ غلط اعداد و شمار بتاتے ہیں۔ پیٹرول پر 100 روپے بڑھا کر 18 روپے کم کر دیئے اور ڈیزل پر 130 روپے بڑھا کر اب 40 روپے کم کر دیئے۔


انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کس کو بے وقوف بنا رہی ہے جبکہ الیکشن کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی گئی ہیں اور یکم اگست کو یہ حکومت دوبارہ پیٹرول پر 10 روپے بڑھا دے گی۔ شوکت ترین نے کہا کہ تیل کی قیمت اس وقت سے بھی کم ہے جو ہم چھوڑ کر گئے تھے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی دعویٰ کیا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے اجازت مانگی ہے کہ ہمیں چند دن کیلئے قیمتیں کم کرنے دی جائیں ضمنی الیکشن کے فوراً بعد قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔


یاد رہے کہ قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گری ہیں، آج ہمیں قیمتوں کو کم کرنے کا موقع ملا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ڈیزل کی نئی قیمت 40 روپے54 پیسےکمی کے بعد 236 روپےلیٹر ہوگئی ہے جب کہ پیٹرول کی نئی قیمت 18 روپے 50 پیسےکمی سے 230 روپے24 پیسےفی لیٹر ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 33.81 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 196.45 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 37.71 روپے کمی کے بعد 191.44 روپے فی لیٹرکردی گئی ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Beggars are still providing petrol at way higher prices than PTI despite lower International prices than PTI.