حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان پر آنسو گیس کے ایکسپائر شیل استعمال کیے،حامد میر

23hamidmirexpiredshaelll.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ میں خود بھی دفتر آتے ہوئے پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی زد میں آیاہوں۔

جیونیوز پر اپنے پروگرام" کیپٹل ٹالک" میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا حکومتی رہنماؤں کی ایک کے بعد ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مارچ ناکام ہوگیا، ایسا لگتا ہے جہاں سے یہ پریس کانفرنس ہورہی ہیں وہاں حالات معمول کے مطابق ہیں۔


انہوں نے کہا کیونکہ اسلام آباد کی صورتحال یہ ہے کہ میں بھی اپنے دفتر آتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی زد میں آیا ہوں، جب میں نے آنسو گیس کے شیل اٹھاکر دیکھا تو یہ ایکسپائر گیس تھی، میرے پروگرام میں شرکت کیلئے آنے والی منیزے جہانگیر بھی آنسو بھری آنکھیں لے کر یہاں پہنچی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1529528721727754241
منیزے جہانگیر نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ نہیں نکلے مگر جلوس و جلسوں میں شرکت کیلئے آنے والوں کو جب روکا جاتا ہے یا ان پر آنسو گیس پھینکی جاتی ہے تو لوگ اپنی پوری طاقت میں باہر نہیں نکلتے۔

حامد میر نے اپنے پروگرام کا یہ کلپ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں لکھا کہ حکومتی وزراء سارا دن دعویٰ کرتے رہے کہ عمران خان کا مارچ ناکام ہو گیا لیکن جو ہم نے ڈی چوک میں دیکھا وہ مختلف تھا یہ جگہ تحریک انصاف کے کنٹرول میں تھی۔