حکومت ویڈیو لیک کاگندا کھیل ناکھیلے،یہ خود پچھتائیں گے منہ چھپائیں گے،بھٹی

2bhattivideoclaimwarning.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے خلاف ویڈیو لیک کرکے غلطی کرے گی، انہیں اندازہ نہیں ہے ان کے کس کس بندے کی ویڈیو موجود ہے۔

جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم کی 2 ویڈیوز منظر عام پر لانے کی تیاری کی جارہی ہے، ان ویڈیوز میں کچھ ایڈیٹنگ لندن سے کروائی گئی ہے،کیپٹن صفدر نے جس ویڈیو کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ ہاؤس فل ہوگا اور آپ دیکھ بھی نہیں سکیں گے یہ وہی ویڈیوز ہیں۔


عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومت بہت بڑی غلطی کرے گی اگر یہ سابق وزیراعظم کی کوئی ویڈیو لیک کرتی ہے تو،یہ ویڈیوز کا کھیل گندا ہے ، آڈیو ویڈیوز کی گندگی کو سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہیے،مگر پھر بھی یہ ویڈیوز لارہے ہیں اور یہ خود نہیں جانتے کہ ان کے کس کس بندے کی ویڈیوز موجودہیں، جو آج ویڈیوز لارہے ہیں ان کی اپنی بھی ویڈیوز موجود ہیں۔

سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ ان لوگوں نے تو اندھی ڈالی ہوئی ہے ، مجھے پتا ہے کس کس کی ویڈیوز موجود ہیں اور کس کس کے ساتھ ہیں، میں بس اتنا کہنا چاہتا ہوں مت کریں ایسا ،آپ پچھتائیں گے اپنا منہ چھپائیں گے، اگر ایک طرف سے ویڈیو آئے گی تو عمران خان بھی ساڑھے تین سال حکومت میں رہیں اور آئی بی ان کے ماتحت کام کرتی رہی ہے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ن لیگ نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے، قاسم سوری نے جوتحریک انصاف کے اراکین کے استعفیٰ منظور کیے تھے اسے اب موجودہ اسپیکر کیسے مسترد کرسکتا ہے؟ یہ تو موجودہ حکومت کی بدمعاشی ہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی بھی ویڈیو لے آؤ تم لوگ عمران کا گھوڑا بھی نہیں پٹ سکتے اگر عمران کا کچھ بگاڑنا ہے تو حکومت میں آنے کے بعد اسکی کوئی مے فیئیر میں کوئی پراپرٹی ثابت کرو اسکو پینٹ ہاؤس پائیرٹ ثابت کرو اسکو مودی سے نیپال میں خفیہ ملاقاتیں سازشیں ثابت کرو اربوں ڈالر ز کی کمیشن اور کِک بیگ اور لوٹ مار ثابت کرو اسکا کوئی مقصود چپراسی ثابت کرو اربوں روپے کی ٹرانزکش ثابت کرو اسکی زاتی کسی زنا کی کسی حرام کاری کوئ اصلی کوئی نقلی کوئی ایڈیٹڈ کوئی نان ایڈیٹڈ کوئی ڈیپ فیک کسی لڑکے لڑکی سے کوئی لے آؤ اس سے عمران کو یا اسکو فالوورز کو کوئی فرق نہیں پڑتا
اس کو کوئی فرق ڈالنا ہے تو اس کی زاتی اربوں روپے اربوں ڈالر کی کرپشن ثابت کرو
اسکی پراپرٹی ثابت کرو
اسکی
ملک سے غداری ثابت کرو۔ ورنہ تمُ اپنی اور اپنی ماں کی تشریف کا پورا زور لگا لو تم لوگ نا ہی عمران کا گھوڑا پٹ سکتے ہو نا ہی اسکے سپورٹرز کا۔

لیکن ایک مزہ اور آئے گا کیپٹن صفدر کی دوسری بیوی کی اصلی اور مریم صفدر کی اصلی ان وزیروں کی اصلی کیپٹن صفدر کی سازش اور دھماکہ کرنے ہنگامہ کروانے دھرنے کی اصلی بہت سارے بلو کلپ پوری عوام ضرور دیکھے گی اچھا ہے نقلی سے شروع کرو دوسری طرف سے اصلی کلپ نکلیں گے بہت سارے جرنیلوں اور ججز کے بھی نکلیں گے اور اصلی نکلیں گے
اب صحیح ٹوٹے دیکھنے کو ملیں گے
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
یہ لیک اگر آئی تو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہوگی - حکومت کے پاس ایسا کچھ ہوتا تو کب کا نکال دیتی جتنی سیاسی دشمنی ہے - خان صاحب کو گندہ کرنے کی کوشش کی جائے گی مگر حکومت کے پاس ایسا کچھ نہیں ہے جو آئے گا وہاں سے آئے گا جن کے پاس سب کی ویڈیوز ہوتی ہیں -
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
مریم صفدر اُس بندے کی تیمارداری کیلئے 2 سال سے ضمانت پر ہے
جو بندہ 2 سال سے مُلک سے فرار ہے
یدلیہ زندہ باد✌
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

اس وقت پاکستان مافیا کی گرفت میں ہے . ہر قسم کا چیف بلیک میل ہو چکا ہے یا بک چکا ہے یا بےغیرت بن گیا ہے . عظمی اور عا لیہ کی آوارگی کے سب دلدادہ ہیں . شمشیر و سنان والے طائوس و رباب کے آگے بےخودی میں مشغول رقص ہیں . دعا ہے کہ الله کسی مرد مومن کو اتارے تاکہ ملک اس بحران سے باہر آ سکے . آمین​