حکومت پاکستان کا ڈاکٹر عبد القدیر خان کا مقبرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

dr-abdul-qadeer.jpg


روزنامہ جنگ کا دعویٰ ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم ایٹمی سائنسدان کی رہائش گاہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کی بیٹی ڈاکٹر دینہ سے مقبرے کے ڈیزائن سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ ان سے درخواست کی ہے کہ ڈایزائن بتا دیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ مقبرے کا نقشہ ملتے ہی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ واضح رہے پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان10 اکتوبر کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی تدفین سرکاری اعزاز کیساتھ ایچ ایٹ قبرستان میں کی گئی تھی۔


ڈاکٹر اے کیو خان کی عمر 85 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ ان طبعیت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔پاکستانی ایٹم بم کے خالق ہندوستان کے شہر بھوپال میں 1936 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہو گئے تھے۔

قومی ہیرو نے 1960 میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے جرمنی اور ہالینڈ سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ 1967میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹراور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976 میں وہ پاکستان لوٹ آئےـ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر انہوں نے ’’انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز‘‘ کے پاکستانی ایٹمی پروگرام میں حصہ لیا۔

اس ادارے کا نام مرحوم صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق نے یکم مئی 1981 کو تبدیل کرکے ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز رکھ دیا۔
 
Last edited by a moderator: