حکومت کاروبار اور گھر کیلئے کتنے ہزار ارب کے بغیر سودی قرضے دینے جا رہی ہے؟

Resilient

Minister (2k+ posts)
اعلان کردینا ایک بات ہے اس پر عملدرآمد دوسرا ، عمران خان کی حکومت نے اعلان کیا کہ ہم چار ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر قطر سے معاہدہ کر لیا ہے مگر عملدرآمد نہیں ہوا ، پھر حکومت نے کہا کہ ہم بجلی بنانے والی کمپنیوں سے نئے معاہدے کرلے ہیں اب ہمیں سستی بجلی ملے گی، مل گئی ؟؟

یہاں بھی ابھی وہ سروے ہی مکمل نہیں ہوا جس کے تحت قرضے دئے جائیں گے ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کو یہ حکومت تسلیم نہیں کرتی اور نیا سروے دسمبر سے پہلے مکمل نہیں ہوگا پھر اسے نادرا کو دیا جائے گا کہ ویریفائی کریں ، اس میں مزید چھ مہینے گزر جائیں گے ، تب تک حکومت کی توجہ کسی اور طرف مبذول ہوجائے گی
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
حکومت کے پاس اپنا منصوبہ کوی بھی نہیں کبھی بے نظیر کا انکم پروگرام اور کبھی نوازشریف کا ہاوسنگ پروگرام نئے ناموں کے ساتھ مشتہر کردیا جاتا ہے
ہاوسنگ پروگرام کے تحت جب لوگوں نے قرضے مانگے تو کہا گیا کہ بینکوں میں جاکر قرضے لو، بینک جائیں تو ٹھینگا دکھا دیا جاتا ہے اور بھاری سود کے ساتھ کوی قرضہ لے بھی تو فائدہ کیا ہوا اور لوٹاے گا کیسے؟