حکومت کا کراچی کے تاجروں کو بجلی کے غلط بلز بھیجنے کا اعتراف

4kelectricghalatbills.jpg

کراچی میں بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس کے معاملے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بجلی کے بلز غلط بنائے جانے کا اعتراف کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بجلی کے بلوں پر سیلزٹیکس کی وصولی کیلئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایم کیو ایم کے ذریعے تاجر وفد سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے اعراف کیا کہ بجلی کے بلز غلط بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ بجلی کے بلوں کی درستگی کے لیے کے الیکٹرک کے سربراہ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

آل کراچی سٹی تاجر اتحاد کے چئیرمیں شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں شامل جی ایس ٹی سمیت دیگر ختم ٹیکس کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور جمعہ کو کراچی کے تاجروں کے ساتھ ملاقات کا وعدہ کیا گیا ہے۔

تاجر ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد رضوان نے وزیر خزانہ سے بجلی کے بلوں میں سیلزٹیکس فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تاجر سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں اور وہ ٹیکس دینا چاہتے ہیں لہذا کراچی کے تاجروں سے ملاقات کرکے فکسڈ ٹیکس کا آسان سسٹم متعارف کرایا جائے۔