حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو 68 ارب کا ریلیف دینے کا اعلان

shehb11i1i121.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت عوام کو آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول سستے داموں پر دستیاب ہوں گے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کوایک سال کیلئے 68 ارب روپےمالیت کا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر وزارت صنعت وپیداوار نے سمری تیار کرلی ہے جس کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی۔

6 جولائی کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں یہ سمری پیش کیے جانے کا امکان ہے،اس حکومت اقدام کا مقصد مہنگائی کے بلند اعدادوشمار سے غریب عوام کو بچانے کی ایک کوشش ہے۔

حکومت نے اس پروگرام میں پانچ بنیادی اشیاء پر سبسڈی دینے کیلئےب68 ارب روپے کا پیکج مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول سستے داموں پر عوام کو فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز پر گھی نہ ہونے کی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر لمبی لائنوں کی شکایات بھی عام ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ کئی کئی گھنٹے لائنوں میں کھڑا رہتے ہیں، جب وہ یوٹیلٹی سٹورز کے اندر جاتے ہیں تو وہاں گھی نہیں ہوتا بلکہ مہنگے گھی دستیاب ہوتے ہیں جن کی قیمت 550 سے زائد ہوتی ہے۔
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
ان میں ساٹھ ارب تو اسٹور کے ملازمین کھا جائیں گے اور ملک مزید قرضدار ہو جائے گا. یقین کریں ایسا ہی ہوتا آیا ہے.​
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
All fraudulent announcements from this fraudster, just to make headlines and then to spend major portion of this money to make propaganda posters, huge billboards and panaflexes with his & mafroor's ugly faces om them. All this money will be spent on TV media campaign and to fill up their own pockets.
Poor people will NOT get even a dime from these utility stores. If anything is sold, it will go to patwari gullu butts.
 

Rio

Councller (250+ posts)
یہ ایک ارب ڈالر کے لئے ائی ایم ایف کے آگے لیٹے ہوۓ ہیں، اور دو دنوں میں ہی سو ارب روپے بجلی کی سبسٹڈی، اور اڑسٹھ ارب کا یہ اعلان کر دیا ہے یہ ائی ایم ایف والا ایک بلین تو ادھر ہی پورا ہو جانا ہے (اگر لگا تو).

جنگل راج ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Beggars have doubled the prices of commodities and now feeling proud at providing the same items at higher prices than IK's government.