حکومت کرپٹوکرنسی کو ریگولرائز کرنے کیلئے کام کر رہی ہے،شبلی فراز

4shiblycrpto.jpg

پاکستان بلاک چین سمٹ 2022 کی تقریب کے بعد وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کرنا چاہتی ہے۔ اسٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی اور خزانہ ڈویژن اس پر کام کر رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف جانے کیلئے اہم اقدام اٹھائے ہیں۔ وزارت سائنس نے ای وی ایم بنائی اور سائنس انوویشن پالیسی بنائی، بلاک چین 2024 تک 20 ارب کی مارکیٹ بن جائے گی۔

200کے قریب ممالک کسی نہ کسی طرح اپنے سٹم میں بلاک چین کو شامل کر چکے ہیں۔ بینک بلاک چین کو استعمال کر کے 8 سے 10 ارب سالانہ بچا سکتے ہیں اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے وو ٹنگ شفاف ہو سکتی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں بھی بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، سمٹ سے خطاب کرتے ہوۓ وزیر مملکت و چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے آنے سے مالیاتی ادارے نئی شکل لے رہے ہیں۔


شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لوگ سوچے سمجھے کرپٹو کرنسی کی طرف جاتے ہیں، ہم خطے میں چلنے والے معاملات سے باہر نہیں نکل سکتے۔ حکومت شفافیت اور احتساب کیلئے بلاک چین ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے، نقصان سے بچانے اور شفافیت کیلئے حکومتی کنٹرول ضروری ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزارت سائنس کی ماتحت یونیورسٹیوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی پائلٹ منصوبہ شروع کررہے ہیں، تینوں یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کو بلاک چین ٹیکنالوجی پر لائیں گے جبکہ ایچ ای سی کے ساتھ ڈگری ویری فیکیشن کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔
 

alis

MPA (400+ posts)
If he meant a government-controlled blockchain system for banks it would be good, blockchain/smart contracts are the future but I think Pakistan should ban all cryptocurrency trading/ betting within the country, mining is another story but other than that exchanges should not be allowed. we are not viable enough to sustain the huge fluctuations that crypto coins currently have.
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
This will make money laundering so much easier. All someone has to do is buy loads of crypto with their dodgy cash and then change it back to cash in another country without anyone knowing.
The Government is being stupid if they actually allow mining since it will be a huge drain on the already weak electricity network. Look at Iran to see what will happen if the Chinese start setting up mining farms all over Pakistan.