حکومت کو خطرہ؟ وزیراعظم شہباز شریف کی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں

12ithenaazshehbaactive.jpg

اتحادی جماعتوں کی حکومت میں پھوٹ پڑگئی، وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو منانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ اوربلوچستان عوامی پارٹی کو منانے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں، شہباز شریف نے ایم کیو ایم اور بی این پی مینگل کے قائدین سے رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم سے ہونے والے تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو ہم اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔


دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم سےو فاقی حکومت میں ایک اور وزارت کا مطالبہ سامنے رکھ دیا ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حکومت سے علیحدگی سےمتعلق فیصلہ کرنے کیلئے اہم اجلاس اسی ہفتے طلب کرلیا ہے۔

اگر تینوں میں سے کسی ایک بھی جماعت نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو وفاق میں اتحادی جماعتوں کی حکومت ختم ہوجائے گی۔