حکومت کی مشکلات میں اضافہ، تاجر برادری نے فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا

5tajirprotest.jpg

ملک میں احتجاجی تحاریک زور پکڑنے لگی ہیں، ایک طرف کالعدم تنظیم کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں دوسری طرف پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرناد ینے کی دھمکی دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک ماہ قبل ایف بی آر کی جانب سے ہمارے مطالبات نہ مانے جانے پر دھرنے کا اعلان کیا تھا اور شاہراہ دستور پر دھرنا دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 26 اکتوبر فیض آباد دھرنے کی اجازت دے اور فیض آباد کو ہمارے لیے خالی کرے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات ناجائز نہیں ہے حکومت دکانوں پر سیل ڈیوائس لگانے کی ضد کررہی ہے، اس فیصلے کے پیچھے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن چھپی ہوئی ہے، یہ کوشش پرویز مشرف کے دور میں بھی کی گئی تاہم یہ ناکام رہی، چھوٹے کاروباروں کیلئے سیل ڈیوائس لگانا ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں کالعدم تنظیم نے کئی روز سے احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے، گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے میں 2 پولیس اہلکار شہید بھی ہوگئے تھے۔
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
Block their accounts. shut their businesses. take custody of their warehouses and let them rot.
This is the only.