حکومت گر بھی گئی تو عمران خان کی مقبولیت کم نہیں ہوگی، سعد رسول

25saadrassokhanfactor.jpg

تجزیہ کار سعدرسول کا کہنا ہے کہ اگر حکومت گر بھی گئی تو ملک سے عمران خان فیکٹر ختم نہیں ہوگا،عمران خان کی مقبولیت پر فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے یہ گفتگودنیا نیوز کے پروگرام"اختلافی نوٹ" میں کی اور کہا کہ عمران خان صاحب کا کل بھی یہی پیغام تھا کہ چند روز جو ان کے بقول چورہیں قوم کو لوٹنے والے ہیں وہ اسی پیسے کی بنیاد پر خرید و فروخت کرکے میری حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں۔

سعد رسول نے کہا کہ وزیراعظم کے اس پیغام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ یہی بات کرتے آئے تھے اور آج بھی یہی بات کررہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں آج عمران خان صاحب کی اکثریت اسی عروج پر ہو جہاں ایک وقت میں ہوا کرتی تھی مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ آج بھی عوام میں اتنے مقبول ہیں اورپاکستان میں موجود ہیں اور نہ ہی وہ پاکستان سے بھاگ کر کہیں باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سعد رسو ل نے کہا کہ اگر اپوزیشن ان کی حکومت گرانے میں کامیاب ہو بھی جاتی ہے تو اس ملک سے عمران خان فیکٹر ختم نہیں ہوگا،یہ کچھ لوگوں کی خام خیالی ضرور تھی کہ شائد ان کی مقبولیت اتنی کم ضرور ہوجائے گی کہ عمران خان فیکٹر کوئی کردار ادا نہیں کرپائے گا۔

انہوں نےکہا کہ آج کی تقریر اس میں عمران خان کا لہجہ اور جلسے میں شرکاء کی تعداد کے بعد ان لوگوں کی یہ خام خیالی دور کردی ہے۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
یہ صرف ٹوکرے میڈیا کا پروپیگنڈا تھا
کے پوپلڑتی کم ہو گئی ہے
کم کیسے ہو سکتی ہے جب ملک ترقی کر رہا ہے
فورن ریزوز سے لے کر ایکسپورٹس ہر چیز
ٹاپ پر جا رہی ہے
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
The 5th generation warfare is going on as ISPR predicted long time ago but question is where are they now, they also need to fight along side nation to defeat these khanzeer thugs, who are waitng like yajooj majooj to plunder Pakistan again.
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
The real issue for PTI has been awarding tickets to the right candidates, not being able to control internal fights in party where if a candidate is not awarded ticket, he/she contest as independent.
No party structure at grass root level. And not being able to advertise the good steps taken by Government.

without fixing these issues, this huge support and fan following cannot be converted to 2/3 majority
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
Hakoomat gir gayi to kiya iska matlab maqbooliyet kam hona nahiyn hey?
اگر حکومت کسی الیکشن یا پھر رفرینڈم کے نتیجے میں گرتی ہے، تو اسکا مطلب مقبولیت کم ہونا ہے۔

مگر ممبران اسمبلی کو خرید کر پارٹی وفاداری تبدیل کروانا کہاں مقبولیت کا پیمانہ ہے؟
یہ ممبران اگر تحریک انصاف یا عمران خان سے خوش نہیں تو اپنی رُکنیت سے استعفی دیں، واپس الیکشن لڑیں کسی اور پارٹی یا آزاد حیثیت سے، اور پھر ثابت کردیں مقبولیت میں کمی۔