خاتون کے لباس پر تبصرے کرنا بند کریں:عثمان خالد کا پرویز ہودبھائی کو جواب

19373-pervezhoodhboy-1383124321.jpg

اداکار عثمان خالد نے خواتین کے لباس سے متعلق مشہور سائنسدان اور پروفیسر پرویز ہود بھائی کے بیان پر تنقید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر پرویز ہود بھائی نے خواتین کے معاشرے میں کردار کو ان کے لباس سے جوڑتے ہوئے کہا کہ میں قائداعظم یونیورسٹی میں پڑھارہا ہے، 1973 میں اس یونیورسٹی میں ایک لڑکی بھی عبایا یا حجاب میں نظر نہیں آتی تھی ۔

انہوں نے کہا مگر آج یونیورسٹی میں پردہ عام ہوگیا ہے ہر لڑکی عبایا اور حجاب میں نظر آتی ہے، یونیورسٹی میں شاذوناذر ہی کوئی نارمل لڑکی نظر آتی ہے۔پروفیسر پرویز ہود بھائی نے کہا کہ حجاب اور پردے میں لپٹی لڑکی کی کلاس میں شمولیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، پہلے لڑکیاں کبھی کبھار کلاس میں سوال کرتی تھیں تو خوشی ہوتی تھی مگر آج کی لڑکی ایک پروفیشنل بن ہی نہیں سکتی جب اسے یہ یقین ہے کہ اس نے زندگی میں صرف شوہر کیلئے گھر سنبھالنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438440959486963716
پروفیسر پرویز ہود بھائی کے اس تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے مشہور اداکار عثمان خالد بٹ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاہے آپ کی سیاسی طور پر دائیں بازو سے وابستہ ہیں یا بائیں سے، چاہے آپ آزاد خیال ہیں یا تنگ نظر سوچ رکھنے والے انسان، خدارا ایک خاتون کے لباس سے انتخاب پر تبصرے کرنا بند کردیں۔

https://twitter.com/x/status/1438458076290600960
انہوں نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ میں نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ براہ راست پرویز ہود بھائی کے حجاب کے بارے میں تمسخرانہ بیان سے متعلق ہے۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس ڈانسر بےہودہ انسان کو جانتا کون ہے اسے اتنا ہی برا لگا ہے تو اداکاری چھوڑ کر کوی حلال کا کام کرلے، ڈاکٹر ہود بھای پاکستان کی عزت اور وقار کی علامت ہیں اور واحد فزکس کے ساسئنسدان ہیں جنہیں دنیا جانتی ہے
 
Mikkix

Minister (2k+ posts)

Hoodbhoy physics k sciencedan kam aur culture k mahir ziada lagte hain. Kabhi ye physics per bat karle to hamko Acha lage ga.
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
Hoodbhoy physics k sciencedan kam aur culture k mahir ziada lagte hain. Kabhi ye physics per bat karle to hamko Acha lage ga.
کسی اینکر کو فزکس کا نالج ہوتو فزکس پر بات کرے اس لئے بے چارہ ہود بھای ان اینکروں کو پردے اور بے پردگی پر ہی لیکچر دیتا دکھا دیتا ہے
اینکرز کو چاہئے کہ ہود بھای سے اس کے سبجیکٹ پر بات کریں اور پھر دیکھیں اس بندے کا نالج کتنا زیادہ ہے
 
amber123

Chief Minister (5k+ posts)
He is one who resisted Pak Nuclear Programme for defence purposes and supported the peaceful one meaning to accept the restrictions of IAEA and other institutions while keeping India free for all objectives. His logic is parochial and short sighted. Same over the dress code. Whether we like or not Islam directs us to be modest and covering for ladies. This is nothing to do with modernism and intellect.
 
Abdul Allah

Minister (2k+ posts)
کسی اینکر کو فزکس کا نالج ہوتو فزکس پر بات کرے اس لئے بے چارہ ہود بھای ان اینکروں کو پردے اور بے پردگی پر ہی لیکچر دیتا دکھا دیتا ہے
اینکرز کو چاہئے کہ ہود بھای سے اس کے سبجیکٹ پر بات کریں اور پھر دیکھیں اس بندے کا نالج کتنا زیادہ ہے

Hood bhai in programs main lainy kia ata hy?

ub ap kahain inko bulaya jata hy

tu bhai inkar nai kr sakta k my domain is physics