خانقاہ کی زمین پر قبضہ جاوید چوہدری کیخلاف اسلام آبادہائی کورٹ کا فیصلہ

Basit147

MPA (400+ posts)
زمین پر قبضہ، اینکر جاوید چوہدری خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ



میڈیا پر فف پھپھ منہ ڈنگا کرکے لفاظی کرنے والے ، اخبارات میں تاریخی واقعات سے اخلاقیات کے بھاشن جھاڑنے والے اور ہزاروں روپے لیکر کیریر کاونسلک و کریکٹر بلڈنگ کورس کروانے والے " انٹلک چوُل" پرو میکس الٹرا " جیدا " المعروف کالم کار و اینکر پرسن جاوید چوہدری کے خلاف خانقاہ کی 41 کنال 18 مرلہ زمین کے رقبے پر غیر قانونی قبضہ ثابت۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھیکہ سیداں میں خانقاہ کی اراضی پر ملک کے معروف اینکر جاوید چودھری کی جانب سے سی ڈی اے کی ملی بھگت سے قبضہ کے مشہور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تعمیرات گرا کر زمین واگزار کا حکم سنا دیا۔
عدالت میں ثابت ہوا کہ جاوید چوہدری نے سی ڈی اے کی مبینہ ملی بھگت سے بھیکہ سیداں میں رقبہ خانقاہ سید مقیم شاہ پر اثر و رسوخ استعمال کرکے مکانات کی تعمیر کر رکھی تھی

واہ رہ میرے پاکستان تجھے حکمرانوں کے ساتھ ساتھ دانششوڑ بھی منافق اور دو نمبر ملے

اے اللہ میری یہ خطا بھی معاف فرما دے جب میں نے گھر والوں سے ضد کرکے صرف اِس بندے کے کالم زیرو پوائنٹ کیلئے ایکسپریس اخبار لگوا رکھا تھا

بقلم خود #عبدالباسط_سہیل


جون 25, 2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھیکہ سیداں میں خانقاہ کی اکتالیس کنال قطع اراضی پر ملک کے معروف اینکر جاوید چودھری کی جانب سے سی ڈی کی ملی بھگت سے قبضہ کے مشہور کیس کا فیصلہ سنا دیاہے، عدالت عالیہ نے خانقاہ سید مقیم شاہ کی زمین کا قبضہ واگزار کرانے اور گدی نشین رفاقت شاہ کی جاوید چوہدری،سی ڈی اے،شہزاد خان بنگش ،چوہدری بشیر سمیت دیگر کے خلاف رٹ پر ان کے حق میں ڈی مارکیشن کی بدولت ہونے والے فیصلے میں وہاں بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں خانقاہ سید مقیم شاہ کی اکتالیس کنال 18مرلے جگہ کے ایک حصے پر ملک کے معروف اینکر پرسن جاوید چودھری نے سی ڈی اے کی مبینہ ملی بھگت سے مکانات تعمیر کرنے کے خلاف گدی نشین رفاقت شاہ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالتی حکم پر زمین کی ڈی مارکیشن کرائی گئی اور خانقاہ کی زمین پر قبضہ ثابت ہوگیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے قبضہ گروپ چونکہ انتہائی بااثر تھا اس لیے انہوں نے سی ڈی اے کو قبضہ واگزار کرانے سے مسلسل روکے رکھا ہے۔گزشتہ روز ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلہ میں سی ڈی اے کو حکم جاری کیا گیاہے کہ وہ خانقاہ کی زمین پر قبضہ ختم کرائیں اور غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا جائے۔


Source https://ips.media/hot-news/islamabad-high-court-14/



page_0001-1.png
page_0002-1.png
page_0003-1.png
page_0004-1.png
page_0005-1.png
page_0006-1.png
page_0007-1.png
page_0008.png
page_0009.png








page_0007.png






page_0006.png
page_0005.png
page_0004.png
page_0003.png
page_0002.png
page_0001.png



خانقاہ کی زمین پر قبضہ، اینکر جاوید چوہدری کیخلاف اسلام آبادہائی کورٹ کا فیصلہ
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

زمین پر قبضہ، اینکر جاوید چوہدری خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ​



اپنے ٹی وی پروگرام اور اپنے ذاتی یو ٹیوب چینل جسکا نام بھی بھائی صاحب نے اسلام سے جوڑ رکھا ہے، اس پر بیٹھ کر اسلام پر بھاشن اور فتوے جاری کرتے ہوے صاحب کی زبان نہیں سوکھتی لیکن کردار یہ ہے
جتنی بھی لعنتیں بھیجی جائیں اس پر وہ کم ہیں
 

Ontarianpakistani

Senator (1k+ posts)
yeh to koi khabar nahi hui. Albatta agar IHC yeh kehta ke Jede ne koi 2 nymbri nahin ki to phir zaroor ye aik khabar hoti. Banda Shareef family ka kutta ho aur halal khaee ? yeh kaisey ho sakta hai. Waisey NAB amendment ke baad ab yeh qanoon bhi aane hi wala hai ke zameen per jiska qabza hai woh ussi ki malkiat ho gi, us se poocha nahin ja sakta ke zameen uske qabze main kaise aai................Bas aa gai itna hi kaafi hai. KYUNKE YEH ZAMEEN MAIN SIRAF DAKHALANDAZI HAI KOI SAZISH NAHIN IS LIYE SAB THEEK HAI.
Thanks to neutrals
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ساری باتیں تو ٹھیک ہیں لیکن دیکھنا یہ ہو گا کہ اس فیصلے کے بعد یہ اب بھی ٹی وی پر بیٹھ کر لاکھوں کڑوڑوں درود بھجے گا یا نہیں کیونکہ یہ تو اب سر ٹیفائڈ چور ہے
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اے یدی نا تے باؤں رامی نکلیا ماں یق فراڈیا باؤں وڈا رامی اے دانش۔ وڑ