خدارا ہر بندہ وزیرخارجہ مت بنے

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی تجویز پر سب سے زیادہ مخالفت فرانس نے کی۔ یہ بات ماوراے عقل ہے کہ اٹھائیس یورپین ممالک میں سے ایک فرانس کو ہی کیوں پاکستان سے مخاصمت پیدا ہوی ہے؟
مزید یہ کہ فرانس ایک اہم اور مرکزی حیثیت کا حامل ملک ہونے کی وجہ سے پوری یورپی یونین کوہی پاکستان کے خلاف کروا سکتا ہے۔ بحرحال فرانس کی اس شدت سے مخالفت انتہای تشویش کا باعث ہے۔
فرانس کبھی بھی پاکستان کے خلاف نہیں تھا اگر نااہلوں کو یاد نہ ہوتو میں بتا دیتا ہوں کہ جب بھارتی ایجنسی نے کراچی میں فرانسیسی انجئنیرز کو دھشت گرد حملے میں مراوایا تھا تو اس وقت وہ پاکستان نیوی کیلئے آبدوز تیار کروا رہے تھے ۔ فرانس نے اپنے ہای پروفائل انجئنئیرز مروانے کے باوجود اس پراجیکٹ کو مکمل کروایا تھا ۔
یہ بھی یاد رہے کہ بھٹو کے دور میں فرانس وہ واحد ملک تھا جس نے پاکستان کو پہلا ایٹمی ری پراسیسنگ پلانٹ دیا تھا جو آج بھی کراچی میں کام کررہا ہے۔ اس پلانٹ کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے جو موجودہ حالات میں تو ممکن دکھای نہیں دیتا
فرانس جیسا اہم ترین دوست ملک ہمارا دشمن کیسے بنا اور کیوں بنا اس کی ذمہ دار موجودہ نااہل قیادت ہی ہے۔ عمران نیازی کو کچھ عرصہ سے بھٹو کی طرح عالم اسلام کا لیڈر بننے کا بھوت سوار ہے حالانکہ ایسی بات سوچتے ہوے بھی نیازی کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے کیونکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں جنگ اور خشک سالی بھی نہیں مگر اس کے باوجود یہاں لاکھوں بچے خورارک کی کمی کا شکار ہیں۔ ہر شہر اور گاوں میں جھونپڑیان دکھای دیتی ہیں کیونکہ لوگوں کے پاس نہ تو روزگار ہیں اور نہ ہی رہنے کیلئے موزوں گھر، بہتر ہوگا کہ عمران خان خاموشی سے اللہ توبہ کرتے ہوے اپنا وقت گزارے اور باقی دنیا کو اپنے مسائل خود حل کرنے کیلئے چھوڑ دے بلکہ عمران پہلے پاکستانیوں کے مسائل حل کرواے پھر کسی دوسرے کا سوچے۔ عمران خان کی اسی دیوانوں جیسی خواہشات کی وجہ سے اس کی ٹیم کو یہ گندی عادت ہے کہ بلا سوچے سمجھے خارجہ امور سے متعلقہ بیانات دے دیتے ہیں جس کے نتائج بعد میں ریاست پاکستان کو بھگتنے پڑتے ہیں
اس وقت ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح گرے لسٹ سے نکل کر وائیٹ لسٹ میں آجائیں مگر حکومتی بزرجمہر کبھی بھی اپنے حماقتوں کے سبب ایسا نہیں ہونے دیں گے
اس دفعہ فرانس کو ناراض کرنے والا بیان کسی مشیر نے نہیں بلکہ ہمارے صدر مملکت نے دیا ہے اور فرانس میں کی گئی تازہ قانون سازی پر تنقید کی ہے جس کا فرانس نے انتہای سخت جواب بھی دے دیا ہے۔ فرانس نے یہ قوانین پے در پے دھشت گردی کے ہونے والے واقعات کو روکنے کیلئے بناے ہیں جو کسی بھی مذہب کے خلاف نہیں ہیں اور ان قوانین سے کسی مسلمان کو اس کے عقائد پر عمل پیرا ہونے سے نہیں روکا گیا ہے
فرانس میں بھی پاکستان کی طرح بہت سارے دھشت گردی کے واقعات ہوے ہیں جن میں بدقسمتی سے اس قسم کے مسلمان ملوث تھے جو شام ، عراق، اردن ،لبنان کو اپنے انہی نظریات کی وجہ سے جہنم بنا چکے ہیں۔ یہی لوگ پاکستان میں فرقہ ورایت پھیلانے میں مصروف ہیں۔ فرانس نے ان دھشت گرد تنظیموں کو مسلم کمیونٹی کے اندر پنپنے اور نوجوان مہیا کرنے والی مساجد اور ان کے اماموں کو بین کیا ہے اور کئی ایک کو فرانس بدر کیا ہے۔
فرانس میں بین ہونے والا کوی بھی فرد سارے یورپ کے اٹھائیس ممالک میں بین سمجھا جاتا ہے
پاکستان نے خود دھشت گردی سے نمٹنے کیلئے جو اقدامات چند سالوں میں اٹھاے ہیں وہ اتنے سخت تھے کہ فرانس اگر ایسے اقدامات اٹھا لیتا تو قیامت برپا کردی جاتی لہذا صدر عارف علوی سے مودبانہ گزارش ہے کہ اپنا منہ کھولنے سے پہلے وزارت خارجہ سے پوچھ لیا کرو ویسے بھی تمہارا عہدہ تو نمائشی ہے۔ تم خوامخواہ اپنی اوقات سے بڑھ کر بیان بازی مت کرو۔ دنیا کے ہر ملک اپنے قوانین بنانے کا حق حاصل ہے اور ان حالات میں کسی ملک کے اندر دخل اندازی کوی عقل کا اندھا ہی کرسکتا ہے عقل مند نہیں۔ خاص کر جب اپنے شہری جانوروں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہوں اس ملک کے حاکم کو نیند نہیں آنی چاہئے کجا یہ کہ دنیا کہ بہترین ممالک پر تنقید کی جاے جہاں پر جانے کیلئے لوگ خواب دیکھتے ہیں
ہر بھارتی پاکستانی بننے کی کوشش نہ کرے۔ ایک منٹ میں ننگا ہو جائے گا
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ہر بھارتی پاکستانی بننے کی کوشش نہ کرے۔ ایک منٹ میں ننگا ہو جائے گا
بھارت میں مودی اپنے ہی شہریوں کو بھارتی ماننے سے انکار کررہا ہے اور ادھر مودی کا یار اس کے لئے دعائیں مانگنے والا نیازی اور اس کے پیروکار قبروں کے پجاری بھی یہی بکواس کررہے ہیں جیسے ملک ان کی ماں کے جہیز میں آیا تھا، ان افیمیوں کی نشہ سے مت ہی ماری گئی ہے
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
بھارت میں مودی اپنے ہی شہریوں کو بھارتی ماننے سے انکار کررہا ہے اور ادھر مودی کا یار اس کے لئے دعائیں مانگنے والا نیازی اور اس کے پیروکار قبروں کے پجاری بھی یہی بکواس کررہے ہیں جیسے ملک ان کی ماں کے جہیز میں آیا تھا، ان افیمیوں کی نشہ سے مت ہی ماری گئی ہے
بھارتی جب بھی گلا پھاڑ پھاڑ کر خود کو پاکستانی ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی چڈی گر جاتی ہے۔
کل ان کی چھٹی تھی ، دو جہاز کرنے کے سوگ میں۔ آج یہ سالے چمپو پھر آ گئے ہیں،
 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
I agree with Bubber Shair that there was no need for President Alvi to give statement against France when FATF session was just 2-3 days away. Pakistan had already conveyed its sentiments when French President supported the publication of blasphemous caricature.

My observations regarding our placement in grey list are as follows. ( The Present government has done a commendable job in trying to come out of the grey list).

France is against Pakistan due to various reasons. Top of the list is France’s extreme closeness with India over the past few years, particularly after Modi took over India in 2014. Incidentally, Nawaz Sharif was our PM at that time. France has got a big defense deal with India under which it is providing Rafael jets to India. And we know that India had categorically said that it would isolate Pakistan internationally. It is trivial to understand that India is trying utmost to keep Pakistan in FATF grey list ( or, if possible, throw Pakistan in black list) and it is using France for that purpose.

Next, we should also remember when and why we are placed in FATF grey list and who ruled us at that time. We were warned before being placed in the grey list. Why didn’t we take warning from the European Countries seriously at that time?

Lastly, we should understand that avoiding grey listing in the first place was not difficult; we needed only three countries to support us. Getting out of grey list is a hell of a task, however. We need 12 votes to come out of grey list. We must ask ourselves who was ruling us when we were placed in grey list and what was the performance of our government at diplomatic front that we couldn’t get 3 countries on our side at that time. Only China was with us at that time. One can say that Saudis were against us at that time due to our stance on Yemen war. But, we couldn’t convince Turkey and Malaysia too to vote for us at that time which we should have done. So, either our diplomacy was a complete failure, or we wanted to give favor to Modi by placing ourselves in grey list. My last statement is a food-for-thought for PMLN supporters.
 
Last edited:

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
دو مختلف باتوں کو مکس مت کرو ، فرانس میں جو توہین ہوی اس پر بات کرنا علیحدہ ٹاپک ہے اور صدر کا فرانس میں بناے گئے قوانین پر تنقید کرنا ایک علیحدہ ٹاپک ہے۔اور پھر منہ پر جوابی چپیڑ کھانے سے بہتر تھا جس کاکام ہے اسی کو کرنے دیتا یعنی وزارت خارجہ۔
یہ قوانین اسلام کے خلاف نہیں بلکہ ان ایکسٹریم عناصر کے خلاف بناے گئے ہیں جو دھشت گردی سے باز نہیں آرہے تھے اور یورپ میں سب سے زیادہ نوجوان فرانس ہی کے تھے جو شام جاکر داعش کے ساتھ خون ریزی میں پورے پورے ملوث تھے اب وہ واپس آرہے ہیں تو چونکہ انکے خلاف کاروای کرنے کیلئے کوی قانون نہیں تھا نیز جو انہیں ورغلا کر لے جاتے ہیں انہیں پکڑنے کیلئے بھی کوی قانون نہیں تھا تو یہ قانون سازی کرنی پڑی اس میں اعتراض کرنا بھی ہو تو اس کا ایک زریعہ وزارت خارجہ ہے
Sadly its not experienced party like PMLN in power but inexperienced party PTI.
We don't care what kind of laws french are approving but as a Muslim we have a right to register our displeasure regarding cartoons of our prophet Muhammad PBUH.
Their caricatures of our prophet is not going to decrease a dot regarding his respect even whole world start printing hate material but they will expose themselves.
Also keep in mind Dr Arif is an educated person not like Mamnoon Hussain or like corrupt past presidents of Pakistan.
Lastly in what part of Pakistan we have nuclear facility manufactured by France?
 

Keep the trust

Minister (2k+ posts)
Koi pagal hi honga jis ko samajh na aai k pak grey list m hi rahay ga chahay kuch bhi kar lo, it’s the pressure tactics. If France have freedom of speech so do we have what’s wrong in it?? No one is dare to talk about crusade and the guy posted the thread is apologetic on raising voice on our Prophet Muhammad (PBUH).