خواتین کیلئے محفوظ سفر کے اقدامات کرنے والی پی آئی اے پہلی ایئرلائن قرار

FANtJOQVgAIIILZ


پاکستان ایئر لائنز نے بین الاقومی سطح پر ایک اور اعزاز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے، اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی اور وفاقی محتسب برائے ہراسانی کے مابین معاہدہ طے پایا ہے جس کے بعد پی آئی اے کو خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کیلئے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ائیرلائن قرار دیا گیا ہے۔

FANtJNuWUAUrzlo


اس معاہدے کا مقصد خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے اورایئر لائنز میں کام کرنے والی خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جانا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1442132728502177794
معاہدے کے مطابق پی آئی اے اپنے دفاتر، ائیرپورٹس اور جہاز میں ہراسانی کو روکنے کیلئے شعور اجاگر کرے گا اور ان مقامات پر ہراسانی کو روکنے کیلئے وفاقی محتسب سے مل کر قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

معاہدے کی رو سے پی آئی اے اپنی پروازوں اور تمام دفاتر میں ہراسانی کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کے پروگرام میں شامل ہوگا، پی آئی اے دنیا کی پہلی ایئر لائن ہوگی جس میں اقوام متحدہ کے پروگرام کو نافذ کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

FAN725vWQAMiPlK


پی آئی اے ، وفاقی محتسب برائے ہراسانی اور اقوم متحدہ کی ویمن ایجنسی کے درمیان اس معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں ، پی آئی اے کی جانب سے دستخط سی ای او ارشد ملک نے کیے،وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق اور اقوام متحدہ ویمن ایجنسی کی سربراہ شرمیلا رسول نے بھی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1442140463264378880
اس موقع پر سی ای او پی آئی اےایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کا انتخاب پی آئی اے اور پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے،بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اور حسن سلوک سے پیش آنا ہماری مذہبی اور قومی روایت ہے۔


یو این وومن کی سربراہ شرمیلا رسول نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں آمد و رفت اور ٹرانسپورٹ کا نظام اہمیت کا حامل ہے، پاکستان جیسے ملک میں نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے،خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ اور ماحول فراہم کرنے سے ملک بہت زیادہ ترقی کرے گا۔

اس کامیابی پر وفاقی محتسب کشمالہ طارق کی جانب سے پی آئی اے اور یو این ویمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب معاشرہ میں ہراسانی کو روکنے اور ہراساں کرنے والے کو منطقی انجام پہنچانے کیلئے سرگرم رہے گا ۔
 
Last edited by a moderator:

MADdoo

Minister (2k+ posts)
is BC AF boy ko b dramay ka bara shok ha, pic bnwa lo is se. PIA me aik rupee ki improvement ni ki is G nay