خواجہ آصف مسجد نبویﷺ واقعہ کے تناظر میں حکومتی کارروائیوں کے مخالف

2khajaasifmmuqdmaatmukhalif.jpg

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسجد نبوی ﷺ واقعہ پر کارروائی کی مخالفت کردی، سیالکوٹ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانے اور مقدمات کا سہارا کیوں اللہ کی عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن آفیشل کی جانب سے جاری پیغام میں ویڈیو بیان شیئر کیا گیا ہے جس میں خواجہ آصف کہتے ہیں کہ اعلیٰ قیادت سے درخواست ہے گرفتاریاں نہ کی جائیں، سیاسی رنگ دینے کی ضرورت نہیں، تھانوں اور مقدمات کا سہارا کیوں لینا؟ اللہ کی عدالت سے رجوع کریں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ میرا کوئی خاندان کا فرد میرے عہدے سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھا سکتا، میرے گھر کے افراد تھانوں میں فون نہیں کریں گے، چار سال میں جو ہوا سب کو پتا ہے۔ اربوں روپے غائب کیے گئے بتایا جائے وہ پیسہ کہاں گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1522248756435070976
وزیر دفاع نے کہا کچھ لوگوں کی ذاتی حالت بہت بہتر ہو گئی، ہم کسی مخالف پر مقدمہ نہیں بنائیں گے، مسجد نبویﷺ میں جو بے حرمتی ہوئی میں گواہ ہوں، اس مسجد کی بے حرمتی ہوئی ہے جس میں روضہ رسولﷺ ہے، اس مسجد میں ننگی گالیاں دی گئیں، یہ ہمارا اخلاق نہیں، ہم سیاسی مقدمات نہیں بنائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند قدم پر سبز گنبد ہو اور گالیاں دینے والے بخشے جائیں، مالک خود ان سے حساب لے گا، مجھے تھانے میں جانے کی ضرورت نہیں، سیاست ڈال کر اس مسئلے کا تقدس پامال ہوگا، اعلیٰ قیادت سے درخواست کی ہے کہ گرفتاریاں نا کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرچوں اور تھانوں کا سہارا کیوں لینا ہے، اللہ کی عدالت سے رجوع کریں، اس کو سیاست کا رنگ نا دیں۔
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
گنجانڈوز ہمیشہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں

گڈ گنجانڈو بیڈ گنجانڈو