خواجہ آصف کےامریکا سےمعافی کےبیان پرفواد چودھری کاردعمل،عادتاً جھوٹاکہہ دیا

fawad-ch-and-khawaja-sif-rdo.jpg


سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے خواجہ آصف کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا اپنی گفتگو سے کنفیوژن پھیلانا ان کی عادت ہے۔ وہ عادتاً جھوٹے ہیں۔

فواد چودھری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اجنبی گروہ افواہ سازی کے ذریعے اپنی عزت جو خاک آلود ہو چکی ہے، اسے بحال نہیں کرسکتا۔ شریفوں کے درباریوں کی پہچان امریکا سمیت بیرونی قوتوں کی خوشنودی کو مقصدِ حیات بنانا ہے۔ منتخب جمہوری حکومت کیخلاف سازش کرنیوالے اب بھی امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے بیانیے بنا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے خواجہ آصف کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مراسلے میں ڈونلڈ لو کا کردار درج ہے جسے یہ ٹولا جھٹلاتا ہے۔ ان کی بات کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے کیونکہ ایسا کرنا خود سنجیدگی کی توہین کرنے کے مترادف ہے۔

https://twitter.com/x/status/1543653839114477569
یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اہلکار ڈونلڈ لو سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے معافی مانگ لی ہے۔ ہمارے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اب ڈونلڈ لُو کی منتیں کر رہے ہیں۔ ان کی ہوا نکل چکی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1543668649235742720
وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ہمارے پاس امریکا سے معافی کے ثبوت اور شواہد آ چکے ہیں۔ ایک پی ٹی آئی رہنما نے اس سلسلے میں خصوصی ملاقات کی ہے۔ امریکا کیخلاف پاکستان میں نعرے لگوانے والا، اب اس کے ہی پیر پکڑ رہا ہے۔ عمران خان امریکا کی منتیں کر رہے ہیں کہ وہ امریکا کیساتھ دوبارہ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
The notorious Khawaja Beggar said on record that Pakistan is on USA's ventilator. The corrupt beggar also allegedly/reportedly/admittedly begged his seat from Army Chief during 2018 election, through a phone call.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
The notorious Khawaja Beggar said on record that Pakistan is on USA's ventilator. The corrupt beggar also allegedly/reportedly/admittedly begged his seat from Army Chief during 2018 election, through a phone call.
Khawaja Asif nafsiati mareez ha..Maaf kar de is ko..Addi jhota ha...

This rungbaaz darbari is a compulsive liar.
Like a fish cannot live without water, this man can't live without lying. His whole life is nothing but lying.
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

اب بے چارے جھوٹ بھی نا بولیں تو کیا کریں؟ عوام کو بھی دھوکہ دینا ہے اور آقا کی غلامی بھی کرنی ہے۔ اتنا آسان تھڑا ہی ہے۔ یہ باتیں عمران خان کو سمجھ میں نہیں آئین گی۔ اس نے تو صرف ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر ھاتھ جھاڑ لینے ہیں۔ اصلی تے وڈے سیاستدانوں کو ذلیل ہونا آتا ہے۔ دیکھو آصف خواجہ کیسے اپنی تذلیل کراتا رہتا ہے